ورلڈ نیوز

لاکھ آندھیا ں طوفان پاکستانی قوم کا جذبہ حب الوطنی مدہم نہیں کر سکتی ہیں ، قونصل جنرل آف پاکستان

 

 برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) سانحہ پشاور آرمی پبلک سکول میں شہید ہو نے والے 132 طالب علمو ں اور اساتذہ کی یا د میں ایک شام پاکستانی سفا رت خانہ برمنگھم میں انعقاد پذیر ہوئی ۔ اس موقع پر پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کی سرکردہ شخصیا ت نے بھرپور شرکت کی ۔اس موقع پر مخدوم چشتی، شہلا خان، عطیہ رانی، زینب خان، شازیہ ، خجستہ بی بی، مخدوم چشتی، ساجد یونس ، قا ضی عبد الحفیظ اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر قونصل جنرل آف پاکستان سید احمد معروف کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی و دہشتگردی پاکستانی قوم کے پختہ ارادوں اور کا میابیو ں کے سفر کو روک نہیں سکتی ہے ۔ پو ری قوم دہشتگردی کے خلا ف حکومت اور عسکری اداروں کے ساتھ سینہ سپر ہو کر فتح یاب ہوگی ۔ انہو ں نے سانحہ پشاور میں زخمی ہو نے والے طالب علم غازی احمد نواز کی تعلیمی سرگرمیو ں کو بے حد سراہتے ہو ئے کہاکہ احمد نواز سانحہ پشاور میں متا ثر ہو نے کے باوجود آج اپنی زندگی پر اطمینان گزار رہا ہے اور یہ پو ری دنیا کے لیے پاکستانی قوم کی ہمت و جوا ں مردی کی زندہ مثال ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ لاکھ آندھیا ں اور طوفان بھی آجائیں پاکستانی قوم کا جذبہ حب الوطنی اور ایمان کی ترو تا زگی کبھی بھی متزلزل نہیں ہوگی ۔ اس موقع پر غازی احمد نواز کا کہنا تھا کہ ہمیں دہشتگر نہیں بلکہ دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہو گا ۔ دہشتگردوں کو علم کی روشنی سے متعارف کروا کر بد امنی کا خاتمہ احسن انداز میں ممکن ہے ۔ انہو ں نے اپنی علم دوست مہم کو جا ری رکھنے اور دہشتگردی کے خلا ف آواز بلند کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا ۔ تقریب کے اختتام پر سانحہ پشاور کے شہداء ور متا ثرین گھرانو ں کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker