یو۔کے نیوز

برطانوی فورسز اور مسلم کمیونٹی کے مابین مضبوط تعلقات قائم کرنے کی ضرورت ہے ، مخدوم چشتی

برمنگھم ( ایس ایم عرفا ن طا ہر سے ) سنٹرل مسجد برمنگھم میں رائل نیوی اور مسلم کمیونٹی کے مابین با ہمی روابط کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم تقریب انعقاد پزیر ہوئی جس میں پر ائمری اور مڈل سکول کے بچے بچیو ں اور انکے والدین نے بھرپور شرکت کی ۔ اس موقع پر برطا نوی رائل نیوی کے آفیسران جون تھیکر ، جون پیری ، سٹو رٹ بینت ، برینٹ رچرڈسن اور ما ئیک بیٹن نے اپنی پیشہ وارانہ مہا رت اور سروسز با رے تفصیلی بریفنگ دیتے ہو ئے کہاکہ برطانیہ میں سمندری حدود زیادہ وسیع ہو نے کے با عث رائل نیوی تمام فورسز کی قیادت کرتی ہے اور کمانڈ کے حوالہ سے خاصی اہمیت کی حامل ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ ہمارا مقصد نہ صرف انسانی زندگیو ں کو محفوظ بنانا ہے بلکہ سیلا ب زلزلہ اور دیگر قدرتی آفات کے دوران بھی ملک و قوم کے حفظ و امان کو یقینی بنانا ہے ۔ برطانوی رائل نیوی نہ صرف سمندری سرحدوں پر پہرا دیتی ہے بلکہ ہوائی اور بری سطح پربھی سر فہرست ہے ۔ زیادہ تر مہا جرین سمگلر اور دیگر جرائم پیشہ افراد سمندری داخلی و خارجی راستو ں کو ہی اپنا تے ہیں جن کی روک تھام کے لیے رائل نیوی شب و روز چاک و چو بند رہتے ہو ئے ان کی سرکوبی کیلیے نمایا ں کردار ادا کرتی ہے ۔ ایشیائی خطہ سے تعلق رکھنے والے افراد کے آبا ئو اجداد نے جس جانفشانی اور لگن کے ساتھ اس ملک کی فورسز میں رہتے ہو ئے نمایا ں کردار ادا کیا ہے ۔ ہما ری اولین خواہش ہے کہ مسلم کمیونٹی کی نوجوا ن نسل بھی اس ملک کی فورسز میں بھرپو ر حصہ لیتے ہو ئے ملک و قوم کے تحفظ اور بقاء کے لیے کا رہا ئے نمایا ں سرانجام دیں ۔ اس موقع پر رائل نیوی کے مختلف نما ئشی سٹائل بھی لگا ئے گئے تھے جبکہ بچے اور بچیو ں کو صحت مندانہ سرگرمیا ں جا ری رکھتے ہو ئے تعلیم کے زریعہ سے اپنے مستقبل کے مقاصد کا تعین کرنے کا بھی مو ئثر پیغام دیا گیا ۔ سکول کے بچے بچیو ں اور والدین نے اس موقع پر رائل نیوی کے آفیسران سے مختلف سوالات بھی کیے جن کے پراطمینان جواب دیے گئے ۔ اس موقع پر مخدوم چشتی چیئرمین صوفی ٹرسٹ برطانیہ ، محمد علی اور دیگر بھی موجود تھے ۔ تقریب کے شرکاء نے ایسی سرگرمیا ں مزیدجا ری رکھنے کے عزم کا اظہا ر بھی کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker