یو۔کے نیوز

ضروریا ت زندگی اور تمام مسائل کا حل اتبا ع رسول میں پو شیدہ ہے ،صاحبزادہ عبد القدیر اعوان

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) ضروریا ت زندگی اور تمام مسائل کا حل اتبا ع رسول میں پو شیدہ ہے ، ہر مسلمان کی یہ اولین ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی معمولا ت زندگی میں رسول اللہ کی تعلیما ت کو اپنا نصب العین بنا لے ۔ان خیالا ت کا اظہا ر نا ظم اعلیٰ و قائم مقام شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ صاحبزادہ عبد القدیر اعوان نے یہا ں سکون قلب کے موضوع پر منعقدہ سالانہ کا نفرنس کے شرکاء سے خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر محمد ضمیر اعوان خلیفہ مجا زسلسلہ نقشبندیہ اویسیہ برطانیہ ، فرحان ما رج ، مظہر ملک، عرفان انوراور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ صاحبزادہ عبد القدیر اعوان نے کہاکہ دور حاضر میں زرائع ابلا غ اور جدید دریا فت کی بدولت پیغام رسانی کا عمل بے حد آسان ہوگیا ہے جس کو مثبت سمت میں استعمال کرتے ہو ئے ہمیں دین اسلام کے حقیقی پیغام اور تعلیما ت نبوی ﷺ کو شرق و غرب میں پھیلانا ہو گا ۔ خاص طور پر جوا ں سال نسل کے لیے یہ بے حد ضروری ہے کہ ان کے سامنے والدین نیکی کا عمل اور آغاز خود کریں تاکہ ان کے اندر اپنے والدین کی پیروی اور دین سے محبت و رغبت کا جذبہ بیدار ہو ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ دلو ں کا اطمینان اور سکون محض آسائش و آرائش اور دنیا کی خوبصورتیو ں میں ہی نہیں بلکہ اللہ کے ذکر اور حقیقی فکر سے ہی اجڑے دلو ں کوامن کی دولت نصیب ہو تی ہے ۔انہو ں نے کہاکہ ہم نے معاش اور روز مرہ معمولا ت میں اپنے خالق و مالک کی تعلیما ت اور احکاما ت کو بلا دیا ہے جس سے ناطہ رشتہ جوڑنا دور جدید میں بے حد ضروری ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ خالق و مالک کے احکام اور محبت رسول ﷺ سے ہی ہم اپنی زندگیو ں میں حقیقی تبدیلی لاکر دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker