یو۔کے نیوز

مفتی منیب الرحمن کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والو ں کی اصل میں خطا ہے ، امیر جما عت اہل سنت برطانیہ

برمنگھم ( سپیشل رپورٹ )علامہ خلیل احمد حقانی امیر و ارکین جماعت اہل سنت بر طانیہ نے مفتی اعظم پاکستان پر وفیسر مفتی منیب الرحمن کے حوالہ سے وضاحتی بیان دیتے ہو ئے کہا کہ مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن اہل سنت و جماعت ،اسلام اور عالم اسلام کا سر مایہ وقار اور عزت ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ اہل سنت وجماعت کے معمولات اور اجتماعات میں بعض اوقات پائی جانے والی بدعات اور منکرات وخرافات کی اپنی حق گوئی کے ذریعے اصلاح کی کو شش کی ہے اور انکا یہ معمول آج سے نہیں عرصہ دراز سے ہے اور یہی علماء حق کی پہچان ہے ہمیں اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ آج کے اس پُرفتن دور میں ہمارے سروں پر ہماری کمزوریوں ، غلطیوں کی نشاندہی اوراصلاح کرنے والے ایسے بزرگ موجود ہیں۔ حضرت مفتی اعظم اور علماء اہل سنت کے خلاف گمنام انداز سے وائس مسیج وغیرہ وہی لوگ کر رہے ہیں جن کے مفادات پر ذک پڑ رہی ہے اگر کسی میں جرأت اور صداقت ہے تو پہلے اپنا نام بتائے اور پھر بات کر ے گمنام پیغامات اور مسیج وہی کر سکتا ہے جس کی اصل میں خطا ہو جماعت اہل سنت بر طانیہ مفتی اعظم پاکستان کی ان اصلاح کی ششوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔بہت جلد جماعت اہل سنت بر طانیہ کی جانب سے یہا ں برطانیہ میں مفتی اعظم پاکستان کے تربیتی لیکچرز اور بیانات بھی انعقاد پذیر ہونگے جس میں علماء،سکالرز، وکلا اور مختلف طبقہ فکر کے لوگوں کو دعوت دی جائے گی تا کہ اسلام کے حوالہ سے دیار غیر میں رہنے والے ہر مکاتب فکر کو درست عقائد اور نظریات سے با خبر رکھا جا ئے ۔برطانیہ کے مختلف شہروں میں سیمینارز اور کانفرنسز بھی منعقد کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker