یو۔کے نیوز
خواجہ حافظ عبد الرحمن غازی ؒنے اپنی ساری زندگی تعلیم قرآن عام کرنے میں گزاری ،علامہ فاروق شاہ
برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے )خواجہ حافظ عبد الرحمن غازی ؒنے اپنی ساری زندگی قرآن پاک سیکھا نے میں گزاری ، اللہ اور رسول ﷺ کا نام بلند کرنے والو ں کا تذکرہ تا قیا مت تک ہو تا رہے گا ، جس علاقے میں اولیا ء اللہ آبا د ہو جا ئیں تو خالق و مالک وہا ں دوسرے رہنے والو ں پر بھی رحمتیں اور برکتیں نازل فرماتا ہے ، تو حید و رسالت پر ہمارا غائبانہ ایمان اللہ اور اسکے رسول ﷺ کی تعلیما ت پر اپنی پو ری زندگی بسر کرنا ہمارے ایمان کی سلامتی کی نشانی ہے ، شب معراج رسول اللہ ﷺ کا دوسرا بڑا معجزہ محبت کا تقاضا ہے کہ اس روززیادہ سے زیادہ آپ ﷺ کی بارگا ہ میں درود و سلام کے نذرانے پیش کیے جائیں ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر علماء و مشائخ نے یہا ں جا مع نقشبندیہ اسلمیہ میں محفل معراج النبی ﷺ و رعرس مبارک حضرت خواجہ حافظ عبد الرحمن غازی ؒ کے موقع پر شرکاء محفل سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔میزبانی کے فرائض صاحبزادہ پیر نجیب الرحمن فیضپوری ، صاحبزادہ پیر طا ہر آزاد فیضپوری اور صاحبزادہ پیر جمیل الرحمن جمالی نے سرانجام دیے ۔علامہ پیر سید محمد فاروق شاہ سیالوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر صاحبزادہ پیر نعیم الحق ، حافظ محمدعبد الغفور ،امام شاہد تمیز، الشیخ محمود ، حافظ محمد حاشر، افراعین فیض پوری، قاری محمد سلیم نقشبندی، صاحبزادہ پیر صفدر ہا رونی، صاحبزادہ پیر فرید ہا رونی، حاجی محمد شفیق،علامہ قاری محمد علی ، قاری ریاست علی ،اظہر محمود، محمد ناصر، صاحبزادہ محمد ثقلین، خلیفہ محمد رمضان، علامہ محمد شفیق، صاحبزادہ محمد عابر اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ علامہ سید محمد فاروق شاہ سیالوی کا کہنا تھا کہ عبادت و بندگی کا حق ادا کرنے کے لیے سب سے پہلا پیمانہ رسول اللہ ﷺ کا ادب ہے ۔ گناہ اور ہر قسم کی برائی سے محفوظ رہنے کے لیے بندہ مومن اپنے دل میں یہ جذبہ بیدار کرے کہ میرا رب مجھے ہمہ وقت دیکھ رہا ہے تو پھر وہ بے راہ روی اور گمراہی سے ہر دم محفوظ رہے گا ۔ صاحبزادہ پیر محمد نجیب الرحمن فیضپوری کا کہنا تھا کہ اولیا ء اللہ بھٹکی ہوئی انسانیت کو راہ راست میں لا نے کے لیے نمایا ں کردار ادا کرتے ہیں ان کے بتا ئے ہو ئے راستے پر چل کر ہی ہم رسول اللہ ﷺ اور اللہ رب العزت کی بارگاہ میں مقبول ہو سکتے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ اپنے بزرگا ن دین کے نام پر محافل اور نشستیں سجانا درحقیقت ان کی دین اسلام اور انسانیت کی خدما ت کو تسلیم کرتے ہو ئے خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔ محفل پاک کے اختتام پر امت مسلمہ کے فوت شدگان کے لیے بخشش و مغفرت کی خصوصی دعا بھی کی گئی ۔