یو۔کے نیوز
برطانوی حکومتی جما عت ویسٹ مڈلینڈز برانچ کی مرکزی قیادت کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ
بر منگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے )برطانوی حکومتی جماعت کنزرویٹو پا رٹی ویسٹ مڈ لینڈز کے چیئرمین جم کو پر اور قا ئد حذب اختلا ف برمنگھم سٹی کونسل کونسلر رابرٹ ایلڈن کے اعزاز میں ایک پر تکلف عشائیہ کا اہتمام مقامی ہو ٹل میں کیا گیا جس کی میزبانی کے فرائض راجہ امجد خان اور جید چو ہدری نے سرانجام دیے ۔ اس موقع پر کنزرویٹو پارٹی ویسٹ مڈلینڈز کی مرکزی قیا دت کے علا وہ پا رٹی ممبران اور معزز کا روبا ری و سماجی شخصیا ت بھی موجود تھیں ۔ اس موقع پر چیئرمین کنزرویٹو پارٹی ویسٹ مڈلینڈز جم کو پر کا کہنا تھا کہ مقامی حکومت میں اہم مقام حاصل کرنے کے لیے ہمیں مل جل کر کام کرنا ہو گا ۔ انہو ں نے کہا کہ پا رٹی کا رکنان جما عت کا قیمتی سرمائیہ ہیں جن کی کو ششوں سے ہی مستقبل قریب میں بہتر نتا ئج حاصل کیے جا سکتے ہیں ۔ اس موقع پر قا ئد حذب اختلا ف برمنگھم سٹی کونسل کونسلر رابرٹ ایلڈ ن کا کہنا تھا کہ میٹرو میئر کے انتخابات میں کامیابی یقینی طور پر کنزرویٹو پارٹی کے امیدوار کو حاصل ہو گی جس کے لیے ہمیں ابھی سے اپنی کوششیں تیز کرنا ہو نگی ۔ انہو ں نے کہاکہ آمدہ الیکشن سے قبل ہمیں اپنی پو زیشن کو مقامی سطح پر مضبوط بنانا ہو گا جس کی بدولت ہی ہم مقامی حکومت میں اپنی حریف جما عت کو شکست فاش سے دو چا ر کرسکتے ہیں ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ کنزرویٹو پارٹی کے تمام کا رکنان اپنی اپنی ذمہ داری کو مد نظر رکھتے ہو ئے جما عت کی مضبوطی اور اسے ہر نہج پر کامیاب بنا نے میں عملی اقداما ت سرانجام دیں ۔ پارٹی چیئرمین اور قا ئد حذب اختلا ف نے اس اہم عشائیہ اور نشست کے اہتمام پر راجہ امجد خان اور جید چو ہدری کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ کیلیے جما عت کے لا ئحہ عمل پر اہم امور پر تبادلہ خیال بھی کیا