یو۔کے نیوز
روزہ شیطان اور با طل قوتو ں کے خلا ف عملی جہا د کا نام ہے ، مفتی محمد رفیق الحسنی
برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) روزہ شیطان اور با طل قوتو ں کے خلا ف عملی جہا دکا نام ہے ،رمضان لمبارک سے قبل ہر اس کا م کا ارادہ کرنا چاہیے جس سے اللہ اور اسکا رسول راضی ہو اور ہر اس کام سے بچنا چاہیے جو شریعت کے منافی ہو ،رسول اللہ ﷺ کی سیرت طیبہ کے ہر پہلو سے عفو در گزر اور محبت انسانیت کا پیغام ملتا ہے جسے اپنی عملی زندگی میں اپنا نے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر معروف عالم دین مفتی محمد رفیق الحسنی نے یہا ں قا دریہ ٹرسٹ میں مذہبی و روحانی اجتما ع سے خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔
میزبانی کے فرائض چیئرمین قا دریہ ٹرسٹ مسجد و کمیونٹی ایجو کیشن سنٹر برطانیہ صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قادری نے سرانجام دیے جبکہ اس موقع پر علامہ محمد حنیف الحسنی مدنی، قاری محمد سلیم نقشبندی، حاجی منیر حسین، قا ری تنویر اقبال قادری،کونسلر چو ہدری محمد عظیم، راجہ جا وید اقبال اوورسیز ایم ایل آزادکشمیر ،چو ہدری محمد عارف، ملک فتح خان، صاحبزادہ محمد فاروق احمد القا دری، ذوالفقا ر علی اور دیگر بھی موجود تھے ۔ مفتی محمد رفیق الحسنی کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک دنیا اور آخرت میں ڈھال کا کام دیتا ہے اسلیے ہمیں چاہیے کہ اس کے فضائل سے باخبر رہتے ہو ئے دوران رمضان تمام تر لوازما ت کو پورا کرنے کی کوشش کریں ۔
انہو ں نے کہا کہ روزہ قرب الہیٰ کا وہ خاص زریعہ اور وسیلہ ہے جو بندے کے اندر اجز و انکساری اور صبر و برداشت کا پیمانہ لبیر یز کردیتا ہے ۔ اس موقع پر انہو ں نے رمضان المبارک میں غریب غرباء اور نادار افطا ر کے سحر و افطا ر کا خیال رکھنے کا بھی ہمدردانہ پیغام دیا ۔ صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قادری کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں بسنے والے تا رکین وطن مسلمانوں کو چاہیے کہ اپنے روز مرہ معمولا ت کے ساتھ ساتھ رمضان المبارک کے ادب و احترام کو بھی ضرور ملحوظ خاطر رکھا جا ئے ۔ تاکہ یہ عظیم ترین عبا دت رب کے حضور حقیقی معنو ں میں ہما ری بخشش و مغفرت اور شفا عت کا زریعہ ثا بت ہو جا ئے ۔