یو۔کے نیوز

مقبوضہ کشمیر میں ہو نے والی انتہا پسندی اور دہشتگردی کو روکنے کے لیے آواز بلند کرنا ہوگی ، سمیرا فرخ

مقبوضہ کشمیر میں ہو نے والی انتہا پسندی اور دہشتگردی کو روکنے کے لیے آواز بلند کرنا ہوگی ، سمیرا فرخ
مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہا ر یکجہتی کے لیے خواتین 15 جنوری کو شمع روشن کیے میدان میں نکلیں گی نوجوان نسل سے شمولیت کی اپیل ہے
مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کو روکنے کیلیے مہذب معا شرے میں رہنے والا ہر ذی شعورانسان اپنے حصے کی شمع ضرور روشن کرے
بھا رتی ظلم و جبر پر خاموشی توڑنا ہو گی کشمیریوں کے فطری حق خود ارادیت کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ، انجم جرال ،میمونہ خان

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہا ر یکجہتی کے لیے خواتین 15 جنوری کو شمع روشن کیے میدان میں نکلیں گی ، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کو روکنے کے لیے مہذب معا شرے میں رہنے والا ہر ذی شعور اپنے حصے کی شمع ضرور روشن کرے ، بھا رتی ظلم و جبر پر خاموشی توڑنا ہو گی کشمیریوں کے فطری حق خود ارادیت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔تحریک آزادی کشمیر کے لیے خواتین مرد و ںکے شانہ بشانہ چلیں گی تو فتح و کامرانی ہما رے قدم چومے گی۔ ان خیالا ت کا اظہا ر 15 جنوری کے مشعل بردار جلو س کے انتظاما ت کو حتمی شکل دیتے ہو ئے بنا ت المسلمین برطانیہ اور سٹاپ وار کولیشن برمنگھم کے زیر اہتمام خواتین کے اہم اجلا س سے چیئرپرسن بنا ت المسلمین برطانیہ مسز سمیرا فرخ اور انجم جرال سا بق کو آرڈینیٹروزیر اعظم آزادکشمیر و رہنما پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیرنے مشترکہ اظہا ر خیال کرتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر صالح قاسم ، رفعت خان،کبریٰ بی بی ، میمونہ خان، قاضی مہرین قریشی ، رومینہ شیخ ، پروین بی بی ، ذکیہ ، نبیہ ،سعدیہ اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔مقررین کا کہنا تھا کہ کسی بھی تحریک کی کامیابی کے لیے خواتین کی شمولیت بے حد ضروری ہے جس کی رسم بنا ت المسلمین برطانیہ نے تحریک آزادی کشمیر کے لیے ڈال دی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ مظلوم اور نہتے کشمیری عوام سے اظہا ر یکجہتی اور ہمدردی کے لیے یہ پہلا قدم ہے آئندہ بھی یورپ اور برطانیہ بھر میں اس تحریک کو ہمہ وقت تقویت بخشنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کا ر لائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ انسانیت اور انسانی حقوق کا یہ تقاضا ہے کہ مظلوم و محکوم کشمیری قوم کی بے بسی اور لاچاری کے خاتمہ کے لیے ہر کوئی اپنی اپنی حدود و قیود میں رہتے ہو ئے ضرور موئثر کردار ادا کرے ۔ انہو ں نے مزیدکہاکہ جس طرح خواتین نے ہر پلیٹ فارم پر مردو ں کا ساتھ دیا ہے آج تمام مرد حضرات کو چاہے کہ وہ کسی سیاسی جما عت سے تعلق رکھتے ہو ں یا مذہبی تنظیم کے نمائندہ ہو ں تمام ذاتی اور سیاسی مفادات کو بالا طاق رکھتے ہو ئے مظلوم کشمیری کو جبری استعمار سے بچانے کے لیے خواتین کا ساتھ دیتے ہو ئے ضرورحق کی آواز بلند کریں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker