یو۔کے نیوز
پاکستان اور بھا رت ایٹمی جنگ کے متحمل نہیں ہو سکتے ، وز یر اعظم آزادکشمیر
پاکستان اور بھا رت ایٹمی جنگ کے متحمل نہیں ہو سکتے ، وز یر اعظم آزادکشمیر راجہ فارق حید ر خان
حالیہ پاک بھا رت کشیدگی اور تنائونہ صرف دونو ں ممالک اور براعظم ایشیا ء بلکہ پو ری دنیا کے امن کے لیے شدیدخطرے کا باعث ہوگا
دنیا کے مہذب معاشرو ں اور جمہو ری اقوام کو ریاست جمو ں و کشمیر میں ڈھا ئے جا نے والے مظالم کو انسانی حقوق کی بنیا دوں پر روکنا ہو گا
یو رپین یونین آئندہ بھا رت کے ساتھ کسی بھی سفارتی یا تجا رتی معائدہ طے کرنے سے قبل کشمیریوں کے جان ومال کے تحفظ کی ضمانت لیں
مسئلہ کشمیر کو مزید بگا ڑ اور متنا زعہ صورتحال سے بچانے کے لیے کشمیری سیاسی سماجی مذہبی اور تحریکی جما عتو ں کے اتحاد کی شدیدضرورت ہے
کشمیر کونسل یورپ کے زیر اہتمام یو رپین پارلیمینٹ برسلزمیں اہم کشمیر کا نفرنس دنیا بھر سے آئے ہو ئے کشمیری قائدین کی بھرپور شرکت
میزبانی ممبر یو رپین پارلیمینٹ افضل خان نے کی علی رضا سید ،کونسلر یاسمین ڈار ، کونسلر کنیز ، نویدہ ، فرزانہ ، صبیحہ خان اور دیگر کی خصوصی شرکت
برسلز ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) پاکستان اور بھا رت دو ایٹمی قوتیں ہیں کبھی بھی جنگ و جدل کے متحمل نہیں ہو سکتے ہیں ۔ حالیہ پاک بھا رت کشیدگی نہ صرف دونو ں ممالک اور براعظم ایشیا ء بلکہ پو ری دنیا کے امن کے لیے شدیدخطرے کا باعث ہوگی ۔ دنیا کے مہذب معاشرو ں اور جمہو ری اقوام کو ریاست جمو ں و کشمیر میں ہو نے والے مظالم کو انسانی حقوق کی بنیا دوں پر روکنا ہو گا ۔ یو رپین یونین بھا رت کے ساتھ کسی بھی سفارتی یا تجا رتی معائدے سے قبل کشمیریوں کے انسانی حقوق کے تحفظ کی ضمانت لیں۔ مسئلہ کشمیر کو مزید بگا ڑ اور متنا زعہ صورتحال سے بچانے کے لیے کشمیری سیاسی سماجی مذہبی اور تحریکی جما عتو ں کے اتحاد کی شدیدضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہا ر وزریر اعظم آزادکشمیر راجہ فا روق حید ر خان نے یہا ں یو رپین پارلیمینٹ میں کشمیر کونسل یو رپ کے زیر اہتمام ہو نے والی اہم کشمیرکانفرنس کے شرکاء سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کیا میزبانی کے فرائض ممبر یو رپین پا رلیمینٹ محمد افضل خان نے سرانجام دیے ۔ جبکہ اس موقع پر سنیئر وزیر آزاد کشمیر چیئرمین کشمیر کونسل یو رپ علی رضا سید ، چیئرمین وومن ونگ جمو ں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ کونسلر یاسمین ڈار ، مس سعدیہ میر ، ثمینہ خان، کونسلر کنیز اختر، صبیحہ خان، نویدہ خان، فرزانہ افضل ، عمران ثاقب ، فاروق صدیقی ، ڈاکٹر محمد صدیقی کیانی ، راجہ زیب خان، ڈاکٹر عرفان خالد، علامہ حسنا ت شاہ بخاری، راجپوت افتخار، خان عبد الجبار ، مرزا شبیر جرال ، میر شاہجہا ں ، راجہ زبیر کیانی ، راجہ جا وید اقبال ، سردار صدیق اور دیگر بھی موجود تھے ۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے مقبوضہ کشمیر میں بھا رتی افواج کے مظالم با رے ہا ئوس کو آگاہ کرتے ہو ئے بتایا کے چار ماہ کے کرفیو نے بھا رت میں نام نہا د جمہو ریت کا بھا نڈہ پھو ڑ دیا ہے ۔کشمیری تحریک آزادی میں کوئی سمجھو تہ نہیں کریں گے اب وقت آگیا ہے کہ تقریبا آٹھ لاکھ مسلح بھا رتی افواج کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جا ئے ۔ بھا رت نہ صرف کشمیریوں بلکہ پو ری دنیا کا مجرم ہے ۔ انسانی حقوق کی پامالی اور غیرانسانی حقوق نے بھا رت کو لا قانونیت اور انتہا پسندی کا بادشاہ بنادیا ہے ۔ عالمی برادی اقوام متحدہ اور یو رپین یونین اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہو ئے ریاست جمو ں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیا ں بند کرواتے ہو ئے اپنا اخلاقی اور سیاسی فریضہ ادا کریں ۔ ممبر یو رپین پا رلیمینٹ افضل خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھا رت دونوں ایٹمی قوتیں ہیں اگر جنگ کا دور چھڑتا ہے تو پاکستان اور بھا رت سمیت براعظم ایشیاء اور پو ری دنیا کا امن و امان تہہ و بالا ہو جا ئے گا ۔ تحریک آزادی کشمیر کو انتہا پسندی اور دہشتگردی سے جوڑنا درست نہیں ہے ۔ جمہوری قدروں اور انسانی حقوق کو مد نظر رکھتے ہو ئے بھا رت کو کشمیریوں کا حق خوداردیت تسلیم کرنا ہو گا ۔ چیئرمین وومن ونگ جمو ں و کشمیر تحریک حق خوداردیت برطانیہ کونسلر یا سمین ڈار نے کہا کہ تمام سیاسی سماجی مذہبی و فلاحی جما عتوں کو تحریک آزادی کشمیر کے لیے ایک پرچم تلے متحد و منظم ہو نا پڑے گا ۔ سعدیہ میر نے کہاکہ کشمیریوں کو پر امن طریقہ سے حق نہ دیا گیا تو وہ چھیننے کی کوشش کریں گے ۔ اقوام متحدہ یو رپین یو نین اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیو ں کو کشمیری میں بھا رتی افواج کی طرف سے ڈھا ئے جا نے والے مظالم کو فوری رکوانا ہو گا ۔ عدل و انصا ف کا تقاضا ہے کہ کشمیریوں کو انسانی حقوق کی بنیا دوں پر انکا حق آزادی دیا جا ئے ۔ کشمیر کا نفرنس سے ثمینہ خان، کونسلر کنیز اختر ، فرزانہ افضل ، نویدہ خان، صبیحہ خان، راجہ زیب خان، فا روق صدیقی، ڈاکٹر محمد صدیقی کیانی ، ڈاکٹر عرفان خان اور دیگر نے بھی خطابا ت کیے ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ بھا رت کھلے عام بین الاقوامی انسانی حقوق اور قوانین کو تو ڑ رہا ہے اس کے باوجود عالمی برادری کی خاموشی ایک لمحہ فکریہ ہے ۔ کشمیر کانفرنس میں شمولیت سے روکے جا نے والے دو کشمیری تنطیمو ں کے نمائندگان خرم پرویز اور یونس نواز کو بھا رت کی طرف سے روکے جانے کی بھرپور انداز میں مذمت کی ۔