یو۔کے نیوز

سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کی تعلیمی خدما ت قابل فخر ہیں ، صدر آزادکشمیر


برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) ریا ست جمو ں و کشمیر کی معروف فلاحی و سماجی تنظیم سدھن ایجوکیشن کانفرنس برطانیہ کے زیر اہتمام چیرٹی ڈنر مقامی ہال میں انعقاد پذیر ہوا جس میں فرزند پو نچھ صدر ریا ست آزادحکومت جمو ں و کشمیر سردار مسعود خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ آزاد خطہ سے تعلق رکھنے والی ممتاز سیاسی سماجی مذہبی و کا روبا ری شخصیا ت بھی اس موقع پر کثیر تعداد میں موجود تھیں ۔ اس موقع پر ممبر برطانوی پا رلیمینٹ خالد محمود ، سابق مشیر وزیر اعظم آزادکشمیر سردار عبد الرحمن خان،الطاف عباسی ،ڈاکٹر شوکت خان، مولانا طا رق مسعود ، آصف شریف، صدر جمو ں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ راجہ نجا بت حسین ، کونسلر شفیق شاہ ، کونسلر عنصر علی خان، کونسلر مریم خان، راجہ امجد خان، مسعود خان، طا رق منہا ج،سردار صدیق خان، افتخار عزیز ، میا ں عظمت فا روقاسسٹنٹ قونصل جنرل پاکستان برمنگھم ، سردار طا رق خان، سردار اسد خان، سردار فا روق خان، وحید خان، محمد سعید خان، سردار ضیا ء مصطفی، امجد نواز خان، سردار ضیا ء محمود ، فرح خان، راجہ محمد اشتیا ق، چو ہدری محمد عظیم، راجہ حق نواز جانبا ز ، واجد برکی، قمر خلیل، سید منصور حسین شاہ، عقیل خان، بشارت محمود ، حبیب خان، کرنل محمد کا شف ملٹری سیکرٹری صدر آزادکشمیر ، کونسلر محمد ادریس، رفعت مغل، سیم صائمہ ، شبنم خلجی اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ صدر ریاست سردار مسعود خان نے کہاکہ عوامی حکومت اور عوام نے مجھے جو منیڈیٹ دیا ہے اما نت سمجھتے ہو ئے دیا نتداری کے ساتھ اپنی ذمہ داریا ں سرانجام دوں گا ۔ کشمیری قوم پر ظلم و جبر ڈھا نے والے بھا رت کے ساتھ کسی قسم کا سمجھو تہ نہیں کروں گا ۔ کشمیری قوم کی آزادی کے لیے شب و روز جدو جہد جا ری رہے گی ۔ سدھن قبیلے کا فرد ہو نے پر فخر ہے ہر انسان کو اپنی قومیت سے پیا ر فطری احساس ہے ایک جنگجو اور بہادر قبیلے سے واسطہ ہے کشمیر کی آزادی کے لیے جان کا نذرانہ بھی پیش کرنا پڑا تو پیچھے نہیں ہٹو ں گا ۔ آزاد حکومت کی ابتدائی تین ترجیحات ہیں مسئلہ کشمیر کی تحریک کو تقویت بخشتے ہو ئے مزید پیش رفت بڑھانا ، آزادکشمیر میں گو ڈ گو رننس کا قیام اور تعمیر و ترقی کا انقلا ب تاکہ ریاست آزاد حکومت جمو ں و کشمیر کو ایک ما ڈل کے طور پر پاکستانی حکومت کے سامنے پیش کر سکیں ۔ اس موقع پر سدھن ایجو کیشن برطانیہ کے مرکزی رہنما ئو ں ڈاکٹر شوکت خان، مولانا طا رق مسعود خان، سردار عبد الرحمن خان، الطاف عباسی ،آصف شریف ،افتخار عزیز ، مقامی کونسلر عنصر علی خان ،چو ہدری محمد عظیم اور دیگر نے بھی خطابا ت کیے ۔مقررین کا کہنا تھا کہ تحریک آزادی کشمیر کو فعال اور مو ئثر بنا نے کے لیے بیس کیمپ کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا ۔ انہو ں نے کہا کہ اب وہ وقت آپہنچا ہے کہ کشمیری آزاد کشمیر اور بیرونی دنیا میں مل کر ایک آواز کر اپنے کشمیری بھا ئیو ں کی فطر حق آزادی کے لیے بھرپور کردار ادا کرسکیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker