یو۔کے نیوز

پاکستان کی گلگت بلتستان کو پا نچوا ں صوبہ بنانے کی مذموم سازش ناکام بنا دیں گے ، یو کے پی این پی برمنگھم

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) یو نا ئٹیڈ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی برمنگھم کا اہم ہنگامی اجلا س مقامی ہال میں انعقاد پذیر ہوا ۔ اس موقع پر نہ صرف مقامی سطح پر پارٹی کی تنظیم نو کی گئی بلکہ حالیہ وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کی زیر سرپرستی تشکیل دی گئی کمیٹی کی طرف سے پارلیمینٹ کو گلگت بلتستان کو پاکستان کا پا نچواں صوبہ بنانے کے حوالہ سے دی گئی تجا ویزکی بھرپور انداز میں مذمت کی گئی۔ یہ اہم اجلا س یوکے پی این پی برطانیہ کے مرکزی ترجمان محمد سعید کی زیر سرپرستی اوربرطانیہ کے چیف آرگنا ئز رآفتاب خان کی صدارت میں ہوا ۔ اس موقع پر نومنتخب پارٹی عہدیداران کا اعلان بھی کیا گیا جس کے مطابق صدر سید منصور حسین شاہ، سنیئر نا ئب صدر سردار محمد اسلم خان، نا ئب صدر اول زوہیب اکبر، نائب صدر دوم ہا رون عباسی ، جنرل سیکرٹری قمر خلیل ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری شاہد محمود خان،آرگنا ئزر شاہد محمود قریشی ، سیکرٹری مالیا ت محمد نعیم خان، سیکرٹری اطلا عات شاہد خان، ڈپٹی جائنٹ سیکرٹری وقار اشرف جبکہ اس موقع پر ظہیر احمد ، محمد جہا نگیر ، ہا رون عبا سی اور ثاقب میر نے یو کے پی این پی میں شمولیت اختیا ر کی ۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان ازل سے ابد تک ریاست جمو ں و کشمیر کا حصہ ہے دنیا کی کوئی طاقت بھی اسے پاکستان کا پا نچواں صوبہ نہیں بنا سکتی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ گلگت بلتستان کو پاکستان کا پانچواں صوبہ بنانے کی مذموم سازش کو یو کے پی این کبھی بھی کامیاب نہیں ہو نے دے گی اس سلسلہ میں دنیا بھر میں احتجاج کریں گے ۔ انہو ں نے اس موقع پربھا رت سے اپیل کی کہ وہ مسئلہ کشمیر کا اہم فریق ہو نے کے ناطے جمہو ری اقدار کا پاس رکھتے ہو ئے پاکستان کو گلگت بلتستان کوپا نچوا ں صوبہ بنا نے سے فوری روکے ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ برطانیہ بھر میں یو کے پی این پی کی تنظیم نو کا سلسلہ جا ری ہے اور اس کو حتمی شکل پارٹی کے مرکزی کنونشن کے موقع پر دی جا ئے گی نا صرف مرکزی باڈی کا اعلان ہوگا بلکہ پارٹی کے مستقبل کالائحہ عمل بھی پیش کیا جا ئے گا ۔ انہو ں نے کہاکہ 11 اپریل پارٹی کے مرکزی کنونشن میں بھی پاکستان کو کشمیریو ں کے حقوق غصب کرنے کے حوالہ سے دنیا کے سامنے بھرپور انداز میں بے نقاب کیا جا ئے گا ۔ اس اہم اجلا س کے اختتام پر سربراہ یو نا ئٹیڈ کشمیر پیپلز نیشنل پا رٹی سردار شوکت علی کشمیری کی زیر قیادت ریاست جمو ں و کشمیر کی مکمل آزادی و خودمختاری تک پر امن جدوجہد جا ری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker