ورلڈ نیوز

اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو تنہا چھوڑا تو عالمی جنگ کا خطرہ ہے ، سربراہ سنی تحریک

پاکستان ( سپیشل رپورٹ ) سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کو چاہئے کہ وہ اقوام متحدہ میں اپنی تقریر کے دوران بھارت سے اپنی ذاتی دوستی اور خاندان کے کا روبار کو پس پشت ڈال کر مظلوم کشمیریوں کی آواز بلند کریں ۔ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی افواج کے مظالم کا شمار کرنا مشکل ہو چکا ہے ۔گزشتہ دو ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج نہتے کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے۔محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بلوچستان ،کراچی سمیت ملک بھر میں ہونے والی دہشتگردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد اقوام متحدہ تقریر کے دوران وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف پوری دنیا کے سامنے رکھیں ۔میاںمحمد نوازشریف کو چاہئے کہ وہ عالمی برادری کو اقوام متحدہ کا امن مشن بھیجنے کیلئے نہ صرف قائل کریں بلکہ اقوام متحدہ پر زور دیں کہ امن مشن مقبوضہ وادی میں بھیجا جائے۔اقوام متحدہ نے اگر نہتے مظلوم کشمیریوں کی آواز کو دبانے اور ان کو تنہاء چھوڑنے کی غلطی دوہرائی تو عالمی جنگ کے خطرات کو دعوت دینے کے مترادف ہوگا۔وزیر اعظم اگر کشمیریوں کا مقدمہ پیش نہ کر سکے تو ظلم کو روکنا نا ممکن ہو گا۔انہوں نے کہاکہ پاک چین راہداری سے نہ صرف امریکہ ،بھارت بلکہ دیگر ممالک بھی خوفزدہ ہونے کی بجائے اس تجارتی معاہدے کا حصہ بنیں تاکہ خطے سے دہشت گردی،غربت،شدت پسندی اور بے روزگاری کو ختم کیا جا سکے ۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری مسلمانوں پر ظلم ڈھا کر خطے کے امن اور سلامتی کو خطرات میں ڈال رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب سنی تحریک کے ضلعی صدر قاری محمد بوٹا جٹ ،ضلعی رہنما حافظ محمد طاہر رضا قادری ،محمد جاوید بٹ ،محمد سرفراز احمد انصا ری و دیگر سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔محمد ثروت اعجا ز قا دری نے کہاکہ اگلے ہفتے سے سنی تحریک ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker