یو۔کے نیوز

مسلم خواتین حضرت فاطمہ کی سیرت و کردار کو زندگی کا نصب العین بنائیں،صاحبزادہ پیر سید منور جما عتی

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) محفل یوم خا تو ن جنت حضرت فا طمۃ الزہرہ ؓ مہر الملت سنٹر میں زیر سرپرستی سجا دہ نشین آستانہ عالیہ امیر ملت علی پو ر سیدا ں شریف صاحبزادہ پیر سید منور حسین شاہ جما عتی انعقاد پذیر ہوئی جس میں اہلبیت اطہا ر ؓ اور شہنشاہ اولیا ء حضرت غوث اعظم شاہ عبد القادر جیلانی ؒکو زبردست خراج عقیدت و محبت پیش کیا گیا ۔ ثناء خوان مصطفی نے خاتون جنت اور غوث اعظم کی بارگا ہ میں خوبصورت قصیدے پیش کیے ۔ اس موقع پر مفتی فضل احمد قا دری، علامہ حافظ فاروق چشتی گو لڑوی ، مفتی عبد الکریم جما عتی ،سید رشید حسین شاہ جما عتی ،سید نعمان حسین شاہ جما عتی، نائب حسین مغل، محمد اخلا ق، حافظ محمد بشیر قادری، قاری شبیر احمد چشتی، حافظ محبوب جما عتی ، حاجی محمد بوستان، احمد رضا گو لڑوی، حاجی عبد الخالق قادری، حافظ عبد القادر نوشاہی ، صاحبزادہ فیض الرسول ، حامد رضا گیلانی ، سید کرامت شاہ، محمد اکرم ، سید ارشد حسین شاہ گیلانی ، مسعود جما عتی اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہو ئے مفتی محمد اقبال چشتی نے کہاکہ کا ئنا ت میں خاتون جنت فا طمۃ الزہرہ ؓ اور آل زہرہؓ کی کوئی مثال نہیں ہے ۔ آل پاک سے محبت رسول اللہ ﷺسے محبت و عقیدت کا سب سے اولین زریعہ ہے ۔ اہلبیت اطہا رؓ اور اصحاب ؓ سے مشترکہ محبت ہما رے ایمان اور عقیدے کی اساس ہے ۔ جبکہ ان میں سے کسی ایک سے بھی بغض و کینہ ایمان ضائع کردیتا ہے ۔ اس روحانی و مذہبی محفل پاک میں مفتی فضل احمد قادری، علامہ سید فاروق چشتی گو لڑوی اور دیگر نے خاتون جنت کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہو ئے کہاکہ مسلم خواتین کو امہا ت المومنین اور آپ ﷺ کی شہزادی حضرت فا طمۃ الزہرہ ؓ کی سیرت و کردار کو اپنی زندگی کا نصب العین بنانا ہو گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker