یو۔کے نیوز
اقوام عالم میں ہم سب کی پہچان پاکستان ہے ، سید کاشف سجا د
ما نچسٹر ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) اقوام عالم میں ہم سب کی پہچان پاکستان ہے ، جوا ں سال نسل میں پاکستان کا تہذیب و تمدن ، ثقافت ، روایات ، ادب ، فنون لطیفہ اور پیار منتقل کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر مقررین نے یہا ں پاکستان کمیونٹی سنٹر میں نوجوان مصنف سید کا شف سجا د کی خوبصورت تخلیق میری پہچان پاکستان کی تقریب رونما ئی کے دوران اظہا ر خیال کرتے ہو ئے کیا ۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض نوجوان مصنف سید کا شف سجا د نے سرانجام دیے ۔ صدارت مسز فضاء نیازی کمیونٹی ویلفیئر آتا شی پاکستان قونصلیٹ گریٹر مانچسٹر نے کی مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر با بر اعوان تھے ۔ جبکہ اس موقع پر محمد انور ،ایم ای پی افضل خان، ٹونی لا ئیڈ ،ممتاز برطانوی سکا لر گو ہر الماس خان، مسعود منور ، ڈاکٹر حیدر علی ، مزمل حسین شاہ،کونسلر نعیم الحسن، شکیل قمر ، ڈاکٹر نعیم عابدی ، عبدل باسط شاہ، صابرہ نا ہید ، سید فیض رسول ، ڈاکٹر یونس پرواز، پامیلا اشرف ، ماریہ خان، راجہ طا رق محمود ، غضنفر اخلا ص خان ، حسن طا ہر ، کونسلر علی ، ناز کوکب اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ میری پہچان پاکستان میں نوجوان مصنف نے پردیس میں رہتے ہو ئے وطن کی محبت و الفت اور اسکی اہمیت کو اجا گر کرتے ہو ئے معنی خیز معلومات کا خزانہ پیش کرتے ہو ئے جواں سال نسل کو اس کے ساتھ وابستگی کا عظیم درس دیا ہے ۔ جس پر معززمہمانان گرامی القدر نے سید کاشف سجا د کی وطن سے محبت و عقیدت اور نسل نو کے لیے پیش کی گئی اس خوبصورت کاوش پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ دنیا میں کوئی سندھی ہو بلوچی پنجابی یا پختون ہم سب کی پہچان اور شناخت صرف اور صرف پاکستانی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ علاقائی ، نسلی ، لسانی اور مسلکی امتیاز کو بالا طاق رکھتے ہو ئے ہمیں بیرونی دنیا میں اتحاد وا تفاق کا عملی مظاہرہ پیش کرنا ہو گا۔ انہو ں نے کہاکہ برطانیہ اور یورپ میں رہنے والی ہما ری تیسری نسل اپنی روایات ثقافت تہذیب و تمدن اور ادب سے دور ہوتی جا رہی ہے جس کو اپنے حقیقی ورثاء سے وابستہ کرنے کے لیے ہر فرد کو اپنی اپنی بساط کے مطابق کام کرنا ہو گا ۔ انہو ں نے کہاکہ کسی بھی ملک کی تا ریخ کو زندہ و آباد رکھنے میں اہل علم وقلم کا بہت بڑا اور اہم کردار ہوتا ہے جس کو موجودہ دور میں بھی نبھا نے کی ضرورت ہے ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ پاکستان کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اہل پاکستان وطن میں موجود ہو یا بیرون وطن مثبت اور موئثر کردارا دا کریں۔