یو۔کے نیوز

انسانیت کے لیے عبدالستار ایدھی کی گراں قدر خدمات مشعل راہ ہیں،پیر سید لخت حسنین شاہ

News tazziyat abdul sattar edhi by pir syed lakht e hassnain shah
برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے )انسانیت کے لیے عبدالستار ایدھی کی گراں قدر خدمات مشعل راہ ہیں،پاکستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کےلیے ایدھی جیسے سماجی قائدین کی ضرورت ہےجو عوام الناس کے دکھ درداور مصائب کو اپنی زندگی کا خاص حصہ سمجھتے تھے۔رسول اللہ صحابہ کرام صوفیاء کرام اولیاء دین اور صراط مستقیم پر کاربند رہنے والوں کی زندگیوں کا نمایاں پہلو حقوق العباد کی تعلیمات کو فروغ دینا ہے ۔ ان خیالات کا اظہا ر چیئرمین معروف سماجی و فلاحی تنظیم مسلم ہینڈز برطانیہ صاحبزادہ پیر سید لخت حسنین شاہ نے عظیم انسانی خدمت گار اور مسیحا عبد الستار عیدھی کی وفات پر اظہا ر تعزیت کرتے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے کہاکہ ہمارا مذہب ہمیں دوسر وں کے ساتھ حسن سلوک اور احسان کی دعوت دیتا ہے ۔ شریعیت و طریقت درحقیقت نام ہی خدمت انسانیت کا ہے جو انسان اپنےساتھ رہنےوالے دوسرے انسانوں کی ضروریات اور مجبوریوں کا خیال نہیں رکھتا تو وہ کبھی بھی بہترین اور قدر و منزلت کے لائق نہیں ہوسکتا ہے۔ عبد الستار عیدھی نے انسانوں کو نفع پہنچا نےکے لیے ایک انتہا ئی سادہ اور عجز و انکساری پر مبنی زندگی بسر کی جس کی مثال موجودہ دور میںکم کم ہی ملتی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ عبد الستار عیدھی درحقیقت سماجی خدما ت پیش کرنے والوں کے لیے قابل تقلید شخصیت ہیں جن کی عملی زندگی سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ ایدھی نے اپنی شب و روز محنت اور فلاحی کام کی بدولت دنیا بھر میں پاکستان کی نیک نامی اور عزت کو بلند کیا وہ ہمیشہ اپنے چا ہنے والوں کے دلوں میں زندہ و جاوید رہیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker