کھیل

بنگلادیش پریمیئر لیگ میں حسن علی پر جرمانہ

ڈھاکا: پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کو بنگلادیش پریمیئر لیگ میں حریف بیٹسمین کو آؤٹ کرنے کے بعد پویلین کی جانب اشارہ کرنا مہنگا پڑگیا۔
بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کو حریف بیٹسمین کو آؤٹ کرنے کے بعد پویلین کی جانب اشارہ کرنا مہنگا پڑگیا، انہیں اس حرکت پر 25 فیصد میچ فیس جرمانہ کی گئی ہے۔
ڈھاکا ڈائنامائٹس کے خلاف میچ میں کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کرنے والے حسن علی نے مصدق حسین کو آؤٹ کرنے کے بعد جارحانہ انداز میں انہیں پویلین کی جانب جانے کا اشارہ کیا جسے بی سی بی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.1.7 کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان پر جرمانہ کردیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker