یو۔کے نیوز
ترک صدر طیب رجب اردوان نے طیارہ گرانے پر روسی صدر سے معافی مانگ لی
ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک )روسی صدر کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ترک صدر طیب رجب اردوان طیارہ گرانے پر روسی صدر پیوٹن سے معافی مانگ لی ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ترک صدر نے طیارہ گرانے پر روسی صدرطیب رجب اردوان سے معافی مانگ لی ہے ۔روسی صدر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ترک صدر نے ایک پیغام میں معافی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا ے کہ ترک صدر نے روس کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں ترکی نے روس کے جنگی طیارے کو سرحدی خلاف ورزی پر گرا دیا تھا جبکہ روسی حکام کاکہنا تھا کہ جنگی طیارے کو اس وقت گرا یا گیا جب وہ شام میں داعش کے خلاف کارروائی کر رہا تھا ۔روسی صدر نے ترکی کی اس کارروائی کو کمر میں چھرا گھونپنے سے مترادف قرار دیا تھا ۔