کھیل
جلنے والے ٹوسٹ نے آسٹریلوی ڈومیسٹک کرکٹ میچ رکوا دیا،اسٹینڈ بھی خالی
میلبورن: جلنے والے ٹوسٹ نے آسٹریلوی ڈومیسٹک کرکٹ کا میچ رکوا دیا۔ شیفلڈ شیلڈ مقابلے میں ناتھن لیون کی ٹیم نیو ساؤتھ ویلز میچ جیتنے کے قریب تھی، اسپنر نے محسوس کیا کہ بیٹنگ میں ان کی قطعی طور پر ضرورت نہیں پڑے گی۔
انھوں نے بریڈ کا ٹوسٹ خود بنانے کا سوچا، ایک بار ٹوسٹر میں ڈالا تو رنگ پسند نہ آیا، دوبارہ رکھ کر میچ دیکھنے میں مصروف ہو گئے، بریڈ کا ٹکڑا جلا ، دھواں اٹھا، الارم بجے تو کھیل رک گیا۔
اس موقع پر وہان موجود لوگوں نے گھبرا کر ایک اسٹینڈ بھی خالی کرا لیا گیا اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں دوڑ پڑیں، کھیل 30 منٹ تک رکا رہا۔ ناتھن لیون نے کہا کہ کئی غلطیاں پہلی بار ہو جاتی ہیں، میں اپنے جرم کا اعتراف کرتا ہوں، کوشش کروں گا کہ آئندہ اس طرح کی لاپرواہی کا مظاہرہ نہ ہو۔