ورلڈ نیوز

سعودی عرب: 1 پاکستانی اور 5 سعودی باشندوں‌ کے سرقلم

ریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ اور قتل کے جرم میں سزا سنائے جانے کے بعد ایک پاکستانی شہری اور 5 سعودی باشندوں کے سر قلم کردیے گئے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی (ایسوسی ایٹڈ فرانس پریس) نے سعودی عرب کے سرکاری حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان افراد کو سزا سنائے جانے کے بعد پیر کو ان کے سر قلم کردیے گئے۔سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے مطابق رواں برس یہ واحد دن ہے جس میں ایک ہی دن میں 6 افراد کا سر قلم کیا گیا، پاکستانی شہری کو منشیات اسمگلنگ اور سعودی باشندوں کو قتل کے جرم میں یہ سزا دی گئی۔
میڈیا کو ملنے والی اطلاعات میں فوری طور پر پاکستانی شہری کی شناخت ظاہر نہیں ہوسکی۔اے ایف پی نے سرکاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ پیر کو 6 افراد کے سرقلم کیے جانے کے بعد رواں برس سر قلم کیے گئے افراد کی تعداد 44 ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں سر قلم کیے گئے افراد کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے جن افراد کے سرقلم کیے جاتے ہیں ان میں منشیات کی اسمگلنگ، دہشت گردی، قتل، زیادتی، مسلح ڈکیتی کے جرائم شامل ہیںبرطانیہ سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ برس سعودی عرب میں ان جرائم پر 153 افراد کو سر قلم کی سزا دی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker