یو۔کے نیوز

میئر آف لندن کے بعد پاکستانی مہا جرین کی اگلی منزل برطانوی وزارت اعظمیٰ ہے

میئر آف لندن کے بعد پاکستانی مہا جرین کی اگلی منزل برطانوی وزارت اعظمیٰ ہے، ایم ای پی افضل خان

گریٹر ما نچسٹر (ایس ایم عرفان طا ہر سے)میئر آف لندن کے بعد پاکستانی مہا جرین کی اگلی منزل برطانوی وزارت اعظمیٰ ہے،مہا

91911f32-eaaa-43c8-bb26-ff96a9e3b9fd

جرین اپنی روایت و ثقافت کو زندہ رکھنے کے لیے جواں سال نسل کو اپنے تہذیب و تمدن سے آراستہ کریں،مہا جرین کی برطانوی معشیت اور سیاست کے ساتھ ساتھ اس ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے بھی نمایا ں خدما ت ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے،ایک بس ڈرائیور کے بیٹے میئر آف لندن صادق خان کی کامیابی تمام مہا جرین کے لیے قابل فخر و لا ئق تحسین ہے، نوجوان

6133988c-a4f6-43b7-8854-cd8de0ef104a

مصنف سید کا شف سجا د کی کمیونٹی کے لیے گراں قدر خدما ت پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں،مہا جرین کے لیے برطانیہ میں خاصی گنجائش موجود ہے صرف 7 فیصد خطہ تعمیرشدہ جبکہ 93 فیصد ابھی بھی غیر آبا د اور خالی ہے۔ان خیالا ت کا اظہا ر مقررین نے دی امیگرنٹ کتاب کی دوسری سالگرہ کے موقع پر شرکاء سے خطابات کرتے ہو ئے کیا۔ پروگرام کی میزبانی کے فرائض

afaec5be-539e-4645-87e5-ec67b12c24f2

نوجوان مصنف و صحافی سید کاشف سجا د نے سرانجا دیے جبکہ ڈپٹی لارڈ لفٹینٹ گریٹر مانچسٹر سید نیئر عابدی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ٹونی ایڈمز چیئر آف نیشنل یو نین آف جرنلسٹ برمنگھم، ایم ای پی افضل خان، کونسلر ہیتر فلیچر، میئر آف اولڈھم کونسلر عتیق الرحمن، سابق لا رڈ میئر آف گریٹر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن، سابق میئر آف ٹریفڈ کونسلر اعجاز ملک، کونسلر ربنوا اکبر، کونسلر عابد چو ہا ن، کونسلر لطف الرحمن، کونسلر عاصم رشید، کونسلر عدالت علی، کونسلر یا سمین ڈا ر، کونسلر شوکت علی، سید فیض رسول، ساجد محمود قاضی،محمد جا وید خان، عبد الباسط شیخ، سید جا وید حسین شاہ، محمد انور، علامہ محمد ہا رون عباسی الازہری، علامہ محمد شاہجہان مدنی، ڈا کٹر عبد الباسط، راجہ نجا بت حسین، امجد حسین مغل، ناز کوکب، نغمانہ کنول شیخ، سمیرا عارف، مس ساندرا، بشریٰ انور، فہمیدہ احمد، طا ہر چو ہدری، چو ہدری مسرت علی، شکیل قمر، قمر خلیل جنرل سیکرٹری یو کے پی این پی برمنگھم، حدیبہ شاہ، ثاقب میر، محمد شہزاد علی مرزا، قاری جا وید اختر، سید اظہر حسین، عدیل چو ہدری، شہلا بلنگ، زرقا احمد، یاسمین عالم اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔ ایم ای پی افضل خان نے کہاکہ انسان کا ویثرن اور منزل کا تعین ہی اسکی کا میابی و کامرانی کا باعث بنتا ہے۔ڈپٹی لارڈ لفٹینٹ گریٹر مانچسٹر سید نیئر عابدی نے کہاکہ مہا جرین کو اپنے ملک و قوم کے نام کو روشن کرنے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔ میئر آف او لڈھم کونسلر عتیق الرحمن نے کہاکہ نوجوان مصنف سید کا شف سجا د برطانیہ میں بسنے والے پاکستانی و کشمیری مہا جرین شہریوں کے لیے قابل تقلید مثال ہے۔ سابق میئر آف ٹریفڈ اعجا ز ملک نے کہاکہ مہا جرین کی دیا ر غیر میں ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ استوار رکھنے کی شدید ضرورت ہے۔ علامہ ہا رون عباسی نے کہا کہ دا رلظلم سے دارلامن اور دارلحرب سے دارلسلام کی طرف ہجرت کے لیے مواخات مدینہ سب سے بڑی اور عظیم مثال ہے۔علامہ شاہجہان مدنی نے کہاکہ ہمیں برطانیہ کے اندر انسانیت کے نا طے ایک دوسرے کی عزت و احترام اور حقوق کا خاص خیال رکھنا چا ہیے۔ تقریب کے اختتام پر دی امیگرنٹ کتاب کی دوسری سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا جس سے شرکاء محفل خاصے لطف اندوز ہو ئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker