کھیل

میں روبوٹ نہیں، جلد کاٹ کر دیکھ لیں خون نکلے گا، کوہلی کا صحافی کو جواب

کولکتہ: ویرات کوہلی آرام اور انوشکا شرما کے ساتھ فوری طور پر شادی کی افواہوں سے تنگ آ گئے۔
سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل ایک بار پھر ان سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا آپ نے بورڈ سے کہا ہے کہ مجھے آرام دیا جائے، جواب میں بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ یقینی طور پر مجھے آرام کی ضرورت ہے، کیوں نہ ہو جب ضرورت محسوس کروں بورڈ سے درخواست کر سکتا ہوں۔
ویرات نے کہا میں کوئی روبوٹ نہیں ہوں، میری جلد کاٹ کر دیکھ لیں خون نکلے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ چند روز سے بھارتی میڈیا میں یہ خبریں گردش میں رہیں کہ ویرات کوہلی نے بورڈ سے آرام دینے کی درخواست کی ہے اور وہ اس دوران اداکارہ انوشکا شرما سے بیاہ رچا نے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker