ورلڈ نیوز
وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت پاناما لیکس کی وجہ سے خراب نہیں ہوئی، مریم نواز
اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی طبیعت پانامالیکس کی وجہ سے خراب نہیں ہوئی ہے جس کا دامن صاف ہو اس کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک کے میزبان جاوید چوہدری کے ساتھ بات چیت میں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف کی طبیعت پانامالیکس کی وجہ سے خراب نہیں ہوئی بلکہ وزیراعظم کو گزشتہ 4 مہینے سے دل کی بیماری سے متعلق علامات ظاہر ہوئی تھیں جس کو وہ نظر انداز کررہے تھے تاہم جس کا دامن صاف ہو اس کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس ایک سازش ہے جو ناکام ہوگی تاہم جس طرح سے ترقی ہورہی ہے اس سے لگتا ہے کہ 2018 کے الیکشن سے خوفزدہ لوگ اس بات کو طول دینے کی کوشش کررہے ہیں۔