یو۔کے نیوز

ٹیر ر ازم کے خاتمہ کا راز صوفی ازم میں پو شیدہ ہے ،الشیخ سید محمد ابو الہدیٰ الیعقوبی

Spiritual Gathering with Al Shaykh Syed Muhammad Abul Huda al Yaqoubi

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے )ٹیر ر ازم کے خاتمہ کا راز صوفی ازم میں پو شیدہ ہے ۔فیس بک ٹویٹر اور گوگل استعمال کرنے والی جوا ں سال نسل سوشل میڈیا پر موجود مذہبی موادپر بھروسہ نہ کریں بلکہ کسی مستند عالم دین سے رجوع کرلیں،دہشتگردی انتہا پسندی بدامنی اور نفرت لا علمی کا نتیجہ ہے علم کی روشنی سے ہی گمراہ ذہنو ں اور بے راہ روی کا شکا ر روحوں کو راہ راست پر لایا جا سکتا ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر شام سے تعلق رکھنے والے ممتاز مذہبی سکالر الشیخ محمد ابو الہدیٰ الیعقوبی نے یہا ں حسنا ت کالج میں علماء و مشائخ اور علمی و ادبی شخصیا ت کے ساتھ ایک روحانی نشست کے دورا ن کیا ۔ میزبانی کے فرائض چیئرمین مسلم ہینڈز برطانیہ صاحبزادہ پیر سید لخت حسنین نے سرانجام دیے جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ فار لیڈر شپ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ برطانیہ ڈاکٹر اقتدار کرامت چیمہ ، سرپرست اعلیٰ جما عت اہل سنت برطانیہ مفتی محمد گل رحمن قا دری ، چیئرمین الفرقا ن چیرٹی برطانیہ مفتی یا ر محمد قا دری ،مفتی محمد رسول بخش سعیدی ،علامہ محمد نذیر مہروی ، صاحبزادہ محمد رفیق چشتی، قا ری محمد امین چشتی ، کرنل (ر) محمد شاہد، اما م شاہد تمیز انچارج ضیاء الامہ سنٹر بوزلے گرین ، زا ہد چو ہدری ، صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قا دری چیئرمین قادریہ ٹرسٹ برطانیہ ، صاحبزادہ محمد شعیب چشتی، علامہ محمد حنیف مدنی ، قاری محمد فرحان صدیقی ، صاحبزادہ برکات احمد چشتی، پیر محمد احمد زمان جما عتی ، پیر سید محمد ارشد شاہ گیلا نی ، علامہ محمد فرید ہا رونی ، حافظ مفتی محمد فضل احمد قا دری، صوفی محمد جا وید اختر، حافظ عبد الرحمن سلطان ، مفتی محمد خالد مدنی ، محمد جنید اختر، قصد علی اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ الشیخ سید محمد ابو الہدیٰ الیعقوبی نے کہاکہ اولیاء اور صوفیاء کی مخالفت کرنے والے ہی درحقیقت دنیا میں فساد اور تصادم کا باعث بنے ہو ئے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ چند بیما ر زہنوں کی بدولت پو رے دین اسلام کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جا سکتا ہے ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ جوا ں سال نسل کو بے راہ روی اور گمراہی کی طرف ڈالنے کے لیے شر پسند عناصر سوشل میڈیا کے زریعہ سے ذہن سازی کررہے ہیں جس کی روک تھام کے لیے عملی اقداما ت اٹھا نا ہو نگے ۔ صاحبزادہ پیر سید لخت حسنین شاہ نے کہاکہ موجودہ حالا ت کے تناظر میں دہشتگردی و انتہا پسندی سے بچنے کے لیے اولیاء و صوفیاء کی تعلیمات عام کرنے کے لیے مذہبی و تعلیمی اداروں کو اپنا موئثر کردار ادا کرنا ہو گا ۔ انہو ں نے کہاکہ جس طرح سے منفی قوتیں ایک اکائی کی حیثیت اختیا ر کرچکے ہیں اسی طرح مثبت کام کرنے والوں کو بھی اتفاق و اتحاد کا پہلو اپنانا ہو گا ۔ ڈاکٹر اقتدار کرامت چیمہ نے کہاکہ رسول اللہ ﷺ کے اسوہ حسنہ میں دوسرے انسانوں کو نفع پہنچانے کا درس ملتا ہے دوسرے انسانوں کو اپنے سے کمتر سمجھتے ہو ئے قتل و غارت گری کا بازار گرم کرنے والے امت محمدی میں شامل نہیں ہو سکتے ہیں ۔ اس موقع پر شام میں شہید ہو نے والے مظلوم مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور پو ری امت مسلمہ کو شام کے مسلمانوں کے ساتھ اظہا ر یکجہتی اور تعاون کا عالمگیر پیغام بھی دیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker