یو۔کے نیوز

پاکستان کی تو ہین و تضحیک مو دی الطاف گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

 

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) الطاف حسین پاکستان کی جڑوں کو دیمک کی طرح چاٹنے والا وائر س ہے ، پاکستان کی تو ہین و تضحیک مو دی الطاف گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے اس سازش کے پیچھے بلا شبہ بھارتی خفیہ ادارہ را ملوث ہے ،کارکن پر اعتماد رہیں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ دونوں حریف جما عتیں ہیں کبھی بھی حلیف نہیں ہوسکتیں ، قیادت نے ذاتی مفادات کے لیے نہیں بلکہ جمہوریت کے استحکام اور آمریت کی روک تھام کے لیے سیاسی سمجھوتہ کیا ،چیئرمین بلاول بھٹو شہید ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر کے وارث اور نشانی ہیں کارکن اپنی مخلص قیادت کے ہا تھ مضبوط کریں ۔ان خیالات کا اظہا ر سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یہا ں مقامی ہوٹل میں سابق کوآرڈینیٹر وزیر اعظم آزادکشمیر انجم جرال اور پارٹی کارکنان کی طرف سے دیے گئے عشائیہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر ممبر برطانوی پا رلیمینٹ خالد محمود ، کونسلر شفیق حسین شاہ ،وا جد برکی ، اظہر اقبال ، چو ہدری شاہنواز، خواجہ ذوالفقار، محمد سعید مغل، محمد شریف مغل، آصف مغل، چو ہدری شبیر ، چو ہدری محمد حنیف ، عتیق الرحمن، راجہ فضل الرحمن، طا ہر بھلتی، راجہ شوکت ، رفعت خان اور دیگر نے بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان ناراضگی کے باوجود قیادت کو ان مشکلا ت اور گھمبیر صوتحال سے نکلنے کے لیے اپنی قیمتی رائے ضرور دیں ۔ انہو ں نے کہاکہ بلا شبہ پاکستان پیپلز پارٹی کارکنوں کی عدالت میں سرخرو نہیں ہے لیکن کارکن ہی ہما ری طاقت استحکام اور سرمائیہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے سیاسی قربانی دیکر وطن عزیز میں جمہو ریت کو ڈی ریل ہو نے سے بچایا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تا ریخ گواہ ہے کہ ہمارا مینڈیٹ چو ری کیا گیا جس میں قومی ادارے بھی ملو ث تھے پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے کارکنان کی قربانی پیش کی لیکن ملک میں سیاسی اداروں کو مضبوط کرتے ہو ئے جمہو ریت کو تقویت بخشی۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان کبھی بھی ایک ساتھ نہیں رہ سکتے ہیں اسلیے کارکنوں کو چاہیے کہ کسی بھی ایسی غلط فہمی میں مبتلاء نہ رہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کی رگوں میں شہید ذوالفقار بھٹو اور بے نطیر کا خون ہے وہ وقت کے ساتھ ساتھ ہا ئی جیکروں سے پارٹی کو آزاد کرواتے ہو ئے ضرور کھویا ہوا مقام واپس حاصل کرلیں گے ۔ ممبر برطانوی پا رلیمینٹ خالد محمود نے کہاکہ پاکستان کی سا لمیت اور تحفظ کو سبوتاژ کرنے والے الطاف حسین کے خلا ف برطانوی پا رلیمینٹ میں ایک منظم تحریک چلائیں گے ۔ کونسلر شفیق شاہ نے کہا کہ تمام سیاسی جما عتوں کو اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کو پس پشت ڈال کر ملک پاکستان کی ترقی اور تحفظ کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا ۔ اس موقع پر کا رکنان نے سابق وفاقی وزیر کو مرکزی قیادت کے خلا ف اپنے تحفظات اور شکایا ت پہنچانے کے لیے بھی درخواست کی جس میں پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کی تنظیم سازی کو بھی زیر غور لایا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker