یو۔کے نیوز

پاکستان ہما ری ماں فرمانبرداری فطرت کا تقاضا ہے ، قا ئد اعظم ٹرسٹ برطانیہ

Pakistan Independence Day Celebration in Bahu Centre UK

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) پاکستان ہما ری ماں کی مانند ہے جس کی فرما نبرداری فطرت کا تقاضا ہے ، پاکستان دنیا کی قیا دت کے لیے بنا ہے دشمن لاکھ سازش کر لے وطن عزیز کو آنچ نہیں آنے دیں گے ، چو دہ اگست کسی ایک دن پر محیط نہیں آزادی کے دن کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہو ئے ہر دن منانا چا ہیے ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر چیئرمین قا ئد اعظم ٹرسٹ برطانیہ راجہ محمد اشتیا ق نے یہا ں با ہو سنٹر میں یوم آزادی پاکستان کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا ۔ سجا دہ نشین حضرت سخی سلطان با ہو ؒ پیر سلطان فیا ض الحسن قا دری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد اعجا ز صدیقی نے سرانجام دیے جبکہ اس موقع پر مولانا امداد الحسن نعمانی ، ڈاکٹر عبد الوحید پیرذادہ ، پاسٹر اکمل لال دین ، طیب معروف، میا ں عظمت فاروق ڈپٹی قونصل جنرل پاکستان برمنگھم،، صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قا دری ، محسن علی ہا شمی ، محمد عرفان بٹ ، مسز زاہدہ حبیب ، ظفر قریشی ، محمد ساجد یو نس ، پا سٹر اجمل چغتائی ، سرورمنیر رائو ، کونسلر عنصر علی خان، فیصل مرزا، مسز طلعت سلیم، مسز سریہ ابراہیمی ، حافظ محمد قاسم صدیق چشتی، مولانا سید ظفر اللہ شاہ، شہلا خان اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔مقررین کا کہنا تھا کہ جس وطن نے ہمیں نام دیا پہچان دی اور ہمیں سائیہ عطا کیا اسکے ساتھ بے وفائی درست بات نہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان قدرت کا انمول تحفہ ہے جس کی قدر با ہر رہنے والوں کو زیا دہ ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستانی حکمران قومی خزانہ لوٹتے ہیں اور تا رکین وطن یہ خزانہ بڑھنے والے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ بے شما ر دفعہ پاکستان کو لوٹا گیا اس کے اندر کرپشن اور ہیرا پھیری سے نقصان پہنچا نے کی کوشش کی گئی لیکن آج تک بھی قائم و دائم ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اس کی مکمل آزادی و خودمختا ری کے بغیر پاکستان کی آزادی ادھو ری ہے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ پاکستان کو دہشتگردی انتہا پسندی اور بد امنی سے محفوظ باننے کے لیے پو ری قوم کو متحد و منظم ہونا پڑے گا ۔تقریب کے اختتام پر شہداء سانحہ کوئٹہ اور مقبوضہ کشمیر کے لیے خصوصی دعابھی کی گئی ۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker