یو۔کے نیوز

پیر سلطان فیا ض الحسن کا حق با ہو سیمینا ر سے خطاب

بر منگھم: اولیاء کرام کی مقدس زند گیوں سے اللہ و رسولﷺ کی محبت اور فکرِ آخرت کا درس ملتا ہے:،پیر سلطان فیا ض الحسن کا حق با ہو سیمینا ر سے خطاب

 برمنگھم (ایس ایم عرفان طا ہر سے) حضرت سلطان العارفین سخی سلطان با ہو ؒ کا تصور اسم ذات انسانی معراج کا خاصا ہے،رسول

e6525f5a-836a-4bec-a035-7e6957f57d32

 

62db939c-1f0c-4d61-bca6-a98fa26ba3e7

 

b52bc3da-9df3-429a-bd84-b9a23bf664b2

 

ee210d58-e8d0-4c70-a134-e6784954fd8f

 

52b59580-55a1-4cb9-bd8b-f58e24d1c91a

 

8889da59-5f7c-4a4f-a0a0-2c3f72cd914c

خدا ﷺسے محبت اور انکی حقیقی پیروی کے بغیر بخشش و مغفرت اور قدر و منزلت کاحصول ناممکن ہے رسول اللہ ﷺ سے محبت درحقیقت اللہ سے محبت کی دلیل ہے۔،اولیاء کرام اور مشائخ عظام کی مقدس زندگیوں سے اللہ اور اسکے رسول ﷺ سے محبت اور فکر آخرت کا نمایاں درس ملتا ہے، ہر نیکی کی بنیا د تصور پر ہوتی ہے اگر انسان اپنے قلوب و اذہان کو مثبت پہلو کی طرف گامزن کرلے

698d785f-a067-40f6-b7df-0fd72947231a

 

35122bc9-42c5-4822-a34f-4d6bb4667b2c

تو بے راہ روی اور گمراہی سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے محفوظ ہو جاتا ہے، اللہ تعالیٰ کے نام کا تصور کرکے اور اسے دیکھنے سے آنکھوں کے اندر ایک طہا ر ت پیدا ہوتی ہے اور اللہ کے نام کا نقش انسانی دل پر نقش ہوجاتا ہے۔ان خیالا ت کا اظہا ر مقررین نے با ہو

9816363d-eedf-4320-9fd3-a280a822a388

 

سنٹر میں پہلے حق با ہو سیمینا ر کے شرکاء سے خطابا ت کرتے ہو ئے کیا۔ سیمینا ر کی صدارت سجادہ نشین دربا ر عالیہ حضرت سخی سلطان با ہو ؒ پیر سلطان فیاض الحسن قادری سروری نے کی جبکہ بطور مہمان خصوصی چیئرمین حضرت سلطان با ہو ٹرسٹ برطانیہ پیر سلطان نیا ز الحسن قادری سروری بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پیر سید لخت حسنین شاہ چیئرمین مسلم ہینڈز برطانیہ، علامہ سید ظفر اللہ شاہ، علامہ سید فاروق شاہ، مولانا غفور احمد چشتی، پر وفیسر مسعود اختر ہزاروی اور منصور آفا ق نے حضرت سخی سلطان با ہو ؒ کے حوالہ سے مقالہ جات پیش کیے۔ قاری علی محمد قادری، قا ری طارق محمود قادری، قاری ظہو ر احمد سیفی، صوفی نذیر احمد نقشبندی، حافظ بلال نوشاہی سہروردی، حافظ قاسم صدیق چشتی، حافظ حمزہ قمر نے کلام باہو پیش کیا۔ اس موقع پر مقصود علی شاہ، حاجی منیر عاصم، صاحبزادہ سعید الر شید عباسی، مولانا سلیم نقشبندی، مسز طلعت سلیم، بیرسٹر رشید مرزا، محمد ایوب، چو ہدری اسلم وسن، راجہ ایاز خان، لالہ عبد القدیر احمد قادراور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔ پیر سلطان فیا ض الحسن قادری سروری نے کہاکہ امر با لمعروف و نہی عن المنکر کا کردار معاشرے کی تطہیر کے لیے بے حد ضروری ہے۔ انہو ں نے کہاکہ ہما رے معاشرے میں ہمہ وقت کوئی نہ کوئی ایسی جما عت ضرور ہونی چا ہیے جو نیکی کی تلقین کرے اور برائی سے روکتی رہے۔ علامہ سید ظفر اللہ شاہ نے کاکہاکہ آج کے پر فتن دور میں جہاں مزارات کو گرایا جا رہا ہے اور قبر کی بے حرمتی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں اس وقت اسلاف کی تعلیمات سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہو ں نے کہاکہ اسلام اور ہما رے اسلاف انتہا پسندی اور دہشتگردی کو کہیں بھی پسند نہیں فرما تے ہیں۔ پیر سید لخت حسنین نے کہاکہ جو انسان کسی مرشد یا روحانی شخصیت کے ساتھ وابستہ نہ ہو تو وہ دنیا کے میلے میں گم ہو کر رہ جاتا ہے۔ پر و فیسر مسعود اختر ہزاروی نے کہاکہ من کی سچائی اور طہا رت کے بغیر نیکی پر عمل ممکن نہیں ہے۔ علامہ سید فاروق شاہ نے کہاکہ صحابہ کرام ؓ اور اہلبیت اطہا ر ؓ کی زندگیا ں ہما رے لیے مشعل راہ ہیں کسی ایک کی پیروی سے جنت کا سفر آسان ہوجا تا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker