یو۔کے نیوز

کل جما عتی کشمیررابطہ کمیٹی تنظیم نو کا اعلان ،چیئرمین کشمیر کمیٹی کی برطرفی ، پاکستانی وزیر خارجہ تقرر کا مطالبہ

All Parties kashmir intl coardination committee

ڈربی( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) کل جما عتی بین الاقوامی کشمیر رابطہ کمیٹی کا اہم اجلا س مرکزی جا مع مسجد ڈربی میں انعقاد پذیر ہوا۔ جس میں رابطہ کمیٹی کی تنظیم نو کے ساتھ ساتھ با نی رکن و سرپرست اعلیٰ حضر ت مولانا محمد بوستان القادری ؒکی تحریک آزادی کشمیر اور کشمیر رابطہ کمیٹی کے لیے گراں قدر خدما ت پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہو ئے خصوصی دعا سے آغاز کیا گیا ۔ اس موقع پر مختلف کشمیری جما عتوں کے قا ئد ین موجود تھے جن کی موجود گی میں کل جما عتی بین الا قوامی کشمیر رابطہ کمیٹی کے نئے ذمہ داران کا انتخاب کرتے ہو ئے اعلان بھی کیا گیا جس کے مطابق صدر تحریک کشمیر یو رپ محمد غالب کو سرپرست اعلیٰ ، حافظ مفتی محمد فضل احمد قا دری کو صدر اور راجہ محمدعارف کو سیکرٹری کے عہدے پر منتخب کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر سرپرست اعلیٰ کشمیر کنسرن برطانیہ پر و فیسر نذیر احمد شال ، چیئرمین کشمیر فورم برطانیہ چو ہدری محمد عظیم ، سنیئر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر چو ہدری منظور حسین ، صدر تحریک علماء جمو ں و کشمیر صاحبزادہ محمد فا رق احمد القا دری ، آل جمو ں و کشمیر سنی حریت کونسل مفتی محمد نزیر ،چو ہدری ظفر ایڈووکیٹ ، شیراز خان، نزیر احمد قریشی ، سرفراز احمداور دیگر بھی موجو د تھے ۔ اس موقع پر شرکاء اجلا س سے خطاب کرتے ہو ئے سرپرست اعلیٰ کشمیر کنسرن برطانیہ پر و فیسر نذیر احمد شال کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کے لیے قیامت صغریٰ کے مناظر بھا رتی افواج نے برپا کر رکھے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ۴۴ دن سے کرفیو لگایا گیا ہے جس میں تقریبا ۱۰۰ افراد کی شہا دتیں رونما ہو چکیں ہیں ۴۰۰ سے زائد شید ید زخمی زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلاء ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ کرفیو کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہیں کھا نے پنیے اور ضروریات زندگی سے محروم افراد مصائب الم کی تصویر بنے ہو ئے ہیں کشمیری عوام کی بقاء اور سا لمیت کے لیے ہنگا می بنیا دوں پر اقداما ت اٹھا نے کی ضرورت ہے تاکہ ان تک کھا نے پینے اور ضرورت کی اشیاء پہنچائی جا سکیں اور انکی زندگیوں کو سب سے پہلے محفوظ بنایا جا سکے ۔ انہو ں نے کہاکہ تمام کشمیری جما عتوں کو مفادات کو با لا طاق رکھتے ہو ئے اپنے کشمیری بھائیوں کی زندگی بچانے کے لیے اپنی آواز ہر زریعہ سے حکام بالا تک پہنچانی ہو گی ۔انہو ں نے مزید کہاکہ بین الا قوامی انسانی حقوق کے اداروں فلاحی تنظیموں اور دیگر حقوق کے تحفظ قائم کرنے والے اداروں کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی ہونی چاہیے تاکہ وہاں پر انسانی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔ انہو ں نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر کے لیے حکمت عملی کی ضرورت ہے اس کے لیے تمام جما عتوں کو متحد ہو کر آگے بڑھنا ہو گا ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ریاست جمو ں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کو رکوانے کے لیے بین الاقوامی لابنگ کرنا ہو گی تا کہ اس مسئلہ کو حل کی طرف لیجایا جا سکے ۔ شرکاء اجلا س نے فو ری طور پر چیئرمین کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمن کو اپنے عہدے سے برطرف کرنے اور پاکستان کے وزیر خارجہ کی تقرر کا مطالبہ بھی پیش کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker