ورلڈ نیوز
بھارت میں بارشوں اور آسمانی بجلی نے تباہی مچادی
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت میں بارشوں اور آسمانی بجلی نے تباہی مچادی ،مختلف ریاستوں میں بجلی گرنے کے واقعات میں 81افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں آسمانی بجلی نے خوب تباہی پھیلائی۔ مختلف اضلاع میں بجلی گرنے کے واقعات میں 55ہلاک جبکہ 8شدید زخمی ہو گئے ۔علاوہ ازیں بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں 10جبکہ مدھیہ پردیش میں 16افراد لقمہ اجل بنے۔
ریاست بہار میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے واقعات نو مختلف اضلاع میں پیش آئے جبکہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ضلع پٹنہ میں ہوئیں جہاں ایک واقعے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق زیادہ افراد آسمانی بجلی کے نتیجے میں اس وقت ہلاک ہوئے جب وہ موسمی بارشوں کے دوران کھیتوں میں کام کر رہے تھے۔