یو۔کے نیوز

نسل نو کا رشتہ اللہ اور رسول سے مضبوط کرنا ہو گا، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

Dr Hussain Mohy u Din Qadri at uk

سٹوک ان ٹرنٹ ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) جوا ں سال نسل کا رشتہ اللہ اور اسکے رسول سے مضبوط کرنا ہو گا ،اسلام کی حقیقی تعلیما ت کے فروغ کے لیے اسلاف کا ایمانی جذبہ بیدار کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر سربراہ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر طا ہر القادری کے صاحبزادے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے یہا ں کیلے یونیورسٹی میں الھدایہ کے زیراہتمام نوجوان بچوں اور بچیوں کی تعلیم و تربیت کے حوالہ سے انعقاد پزیر ہو نے والی تین روزہ تریتی نشستوں کے شرکاء سے خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر صدر منہا ج القرآن برطانیہ سید علی عباس بخاری ،ڈاکٹر رحیق عباسی ،صدر الھدایہ ڈاکٹر زاہد اقبال ،علامہ سہیل احمد صدیقی، عباس عزیز ، خرم شہزاد، معظم رضا، مزمل رفیق، آصف حبیب ملک، قاسم رئوف، عبد القدیر، خدیجہ اقبال ، نا ہید تصور سید ، مصباح وحید ، طا ہرہ افضل ، تنظیم بیگم و دیگر بھی موجود تھے ۔ ان تربیتی نشستوں کے اندر بچوں اور بچیو ں کی مثبت تفریحی سرگرمیوں کے لیے کھیلو ں کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کا خا طر خواہ بندوبست بھی کیا گیا تھا ۔ ان تربیتی نشستوں کا مقصد نوجوان بچوں اور بچیوں کو ایک صاف ستھرے ماحول کے اندر رہتے ہو ئے کھیل و مثبت تفریح کے ساتھ ساتھ انکی فکری اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لیے اسلام کی حقیقی تعلیمات سے روشناس کرواتے ہو ئے رسول اللہ کی سچی محبت اور ادب و احترام کا جذبہ بیدار کرنا تھا۔ ڈاکٹر حسین محی الدین نے اس موقع پر سامعین و ناظرین سے خطابا ت کرتے ہو ئے کہاکہ علم کے زریعہ سے ہی انسان اشرف المخلوقات کہلواتا ہے علم دوستی اور معلومات کی فراہمی سے ہی بچوں اور بچیو ں کو منفی سرگرمیوں سے محفوظ بنا تے ہو ئے انکی حقیقی نشوو نما کی جا سکتی ہے ۔انہو ں نے کہاکہ نوجوانوں کو دینی و عصری تعلیم دونوں سیکھنے کی طرف تو جہ مرکوز کرنا چاہیے ۔ انہو ں نے کہاکہ انتہا پسندی اور دہشتگردی درحقیقت لاعلمی اور بے ادبی کا نتیجہ ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ آج صحابہ کے دور کو مد نظر رکھتے ہو ئے عشق مصطفی کی شمع روشن کی جائے تو دنیا و آخرت کی کامیابی و کامرانی کا سامان پیدا کیا جا سکتا ہے ۔ منہا ج القراآن کے سربراہ ڈاکٹر طا ہر القا دری نے دہشت گردی کے خلا ف مدلل فتویٰ اور مغربی مسلمان بچو ں اوربچیو ں کےلیے امن سلیبس تحریر کرکے علمی محاذ پر تا ریخی کا رنامہ سرانجام دیا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ موجود ہ حالا ت کے تنا ظر میں عالم اسلام پر اٹھنے والے اعتراضات اور الزامات کو رد کرنے کے لیے پو ری مسلم امہ کو اپنے کاروبار زندگی کے اندر بہتر سیرت و کردار کا عملی مظاہرہ پیش کرنا ہو گا ۔ انہو ں نے کہاکہ دنیا میں نفرتوں اور قدورتوں کو مٹا تے ہو ئے عدل و انصاف اوررواداری کے زریعہ پر امن معاشرہ قائم کیا جا سکتا ہے ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ نوجوان نسل کے ایما نی جذبہ کو ترو تا زگی بخشنے کے لیے روحانی پروگرامات کا اہتمام بے حد ضروری ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker