یو۔کے نیوز

الفا طمہ ٹریول اور مصطفائی شریف کا مشترکہ افطا ر ڈنر

iftaar dinner al fatima travel uk

مانچسٹر ( تنویر کھٹانہ/حسین سے) پاکستانی کمیونٹی سنٹر لانگ سائٹ میں الفاطمہ ٹریول اور مصطفائی شریف کامشترکہ افطار ڈنرتفصیلات کے مطابق الفاطمہ ٹریولز اور مصطفائی شریف کی ڈاکٹر فصا کی جانب سے ایک افطار ڈنر کا اہتمام مانچسٹر کے علاقہ لانگ سائٹ میں واقع پاکستانی کمیونٹی سنٹر میں کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں مذہبی سماجی سیاسی اور کا روباری شخصیات کے علاوہ عورتوں اور بچوں نے کثیر تعداد میںشرکت کی۔ تقریب کا آغاز حسب معمول تلا وت کلام پاک سے کیا گیا۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت صابر حسین نے حاصل کی جس کے بعد با رگاہ رسالت میں گلہا ئے عقیدت کے پھول نچھا ور کیے گئے تقریب کی میزبانی کے فرائض امجد شاہ نے سرانجام دیے۔ ڈاکٹر فصا نے حاضرین کو مصطفائی شریف کے پراجیکٹس کے بارے مکمل تفصیلا ت سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر فصا کے مطابق یہ تنظیم چترال میں ایک سکول،چھوٹے کاروبار کی امداد اور تھر پار کر میں پانی جیسی سہولیات میں معاونت کر رہی ہے۔ اس موقع پر ممبر یو رپین پا رلیمینٹ افضل خان، کونسلر نعیم الحسن ، کونسلر شوکت علی اور دیگر نے بھی خصوصی شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر ایک پر لطف عشائیہ بھی دیا گیا۔ تصاویر بشکریہ نوید چوھان/ غلام حسین آف اردو گلوبل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker