فیشن

امیتابھ بچن کو ابرام اپنا دادا سمجھتا ہے، شاہ رخ خان

ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ ان کا چھوٹا بیٹا ابرام امیتابھ بچن کو میرا پاپا سمجھتا ہے۔
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان شاہ رخ اپنے بیٹے ابرام سے بے انتہا محبت کرتے ہیں اور کسی بھی پیار کرنے والے والد کی طرح ان کے بے حد لاڈ بھی اٹھاتے ہیں، شاہ رخ کے ابرام کے علاوہ 2 بچے آریان اور سہانا ہیں بھی ہیں لیکن شاہ رخ ابرام کے معاملے میں کچھ زیادہ ہی حساس ہیں۔
گزشتہ دنوں ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن نے اپنی بیٹی آردھیا بچن کی چھٹی سالگرہ منائی جس میں شاہ رخ خان بھی مدعو تھے، امیتابھ بچن نے سالگرہ کی تصاویر ٹوئٹر پر شئیر کیں جس میں امیتابھ بچن شاہ رخ خان کے بیٹے ابرام کو ’گڑیا کے بال‘ خرید کر دے رہے ہیں۔
امیتابھ بچن نے لکھا کہ ابرام کو ’گڑیا کے بال‘ کھانے تھے اورجب میں نے اسے یہ لے کر دیے تو اس کی خوشی دیدنی تھی۔

امیتابھ کی ٹوئٹ پر شاہ رخ خان نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے بگ بی کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ ابرام کو یہ لمحہ ہمیشہ خوشی دے گا۔ شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ ویسے ابرام آپ کو میرا پاپا سمجھتا ہے، ابرام جب بھی امیتابھ بچن کو ٹی وی پر دیکھتا ہے اس کو لگتا ہے کہ یہ میرے والد ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker