ورلڈ نیوز
بھارت سی پیک سے خوش نہیں، ہم سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں، چین
بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ بھارت سی پیک سے خوش نہیں ہے لیکن ہم اس سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ منصوبے کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں بلکہ خطے میں امن اور خوشحالی لانا ہی اس کا بنیادی مقصد ہے.
سی پیک کے کسی قسم کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں ہیں نہ ہی اس کو علاقائی تنازعات میں الجھا یا جائے گا، اقتصادی راہداری منصوبے کا بنیادی مقصد باہمی رابطوں میں اضافہ کرنا ہے انھوں نے کہا کہ چین راہداری منصوبے میں مزید ممالک کو بھی شامل کرنا چاہتا ہے۔
چینی دفترخارجہ کے قونصلر ڈائریکٹر چن فنگ نے کونسل آف نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گوادر منصوبے کی تکمیل کا حتمی وقت نہیں بتایا جا سکتا لیکن خصوصی علاقے قائم کریں گے اور مقامی لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنا رہے ہیں،گوادر میں پانی کی قلت کا ذکر کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ چین نے اپنی ضروریات کے لیے پانی کی صفائی کا چھوٹا سا پلانٹ لگایا ہے جو مقامی آبادی کی ضروریات پورا کر نے کے لیے ناکافی ہے، امن وامان اور تحفظ کے بارے میں کہا کہ چینی کارکن اور ادارے پاکستان جا رہے ہیں۔اس لیے ہم سیکیورٹی کے بارے میں فکرمند رہتے ہیں لیکن پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال سے مطمئن ہیں مگر بہتری کی گنجائش ہمیشہ ہوتی ہے اس لیے چین حکومت پاکستان اور فوج سے مسلسل رابطے میں رہتا ہے۔