ورلڈ نیوز

تحمل کی پالیسی کوکمزوری سمجھنا بھارت کیلئے خطرناک ہوگا, جنرل راحیل شریف

قوم کو یقین دلاتا ہوں اب منزل دور نہیں ،نئے سپہ سالار مضبوط قوت فیصلہ کے حامل ہیں ،ہماری تحمل کی پالیسی کو کمزوری سمجھنا خود بھارت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا الوداعی خطاب

پاکستان: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ میں قوم کو یقین دلا تا ہوں کہ اب ہماری منزل دور نہیں ،خطرات اندرونی ہو یا بیرونی ،پاک فوج ان سے نمٹنے کے لیے کام کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو واضح کردوں کہ ہماری تحمل کی پالیسی کو کمزوری سمجھنا خود اس کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے خطے میں ترقی آئے گی ،گواد ر پورٹ سے پہلے تجارتی قافلے کی روانگی نے ثابت کردیا کہ اب یہ سفر نہیں رک سکتا ،سی پیک کے دشمن اپنی کوششیں ترک کر کے اس کے ثمرات سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں ۔جی ایچ کیو میں کمان کی تبدیلی کے وقت آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کمان کی تبدیلی فوج کے اعلیٰ اقدار کی علامت ہے ،خوش قسمتی ہے کہ نئے سپہ سالار مضبوط قوت فیصلہ کے حامل ہیں۔ انہوں نے بھارت کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہماری تحمل کی پالیسی کو کمزوری سمجھنا خود اس کے لیے خطرنا ک ثابت ہو گا ،مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا کی ترکی ممکن نہیں ہے ،عالمی برادری کو اس مسئلے کو حل کرانے کے لیے تعاون کرنا چاہیے ۔*راولپنڈی: پاک فوج کی کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker