یو۔کے نیوز

ما نچسٹر ممبر برطانوی پارلیمینٹ جوکاکس کے لیے تعزیتی ریفرنس

برطانیہ میں نسلی منافرت کیلیے کوئی جگہ نہیں

 مانچسٹر (  پریس رپورٹ)  برطانیہ اور بالخصوص مانچسٹر میں نسلی منافرت کیلیے کوئی جگہ نہیں   جو کاکس کیلیے ایک تعزیتی مجلس کا انعقاد

تفصیلات کے مطابق ممبر پارلیمنٹ جو کاکس جنھیں پہلے گولیاں اور بعد میں چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیاتھا۔ ان کا مشن جو کہ

1b9aaf23-c499-499e-93d8-8e04a66fc94a

eb716179-251b-43e1-a81c-0a5cdab44b594b2755ca-3da9-45c0-b9bc-be1c47576738
امن اور نسلی منافرت کو ختم کرنا تھا۔ اس مشن کو مزید تقویت دینے اور جو کاکس کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے مانچسٹر پکاڈلی میں ایک تعزیتی مجلس کا انعقاد ہوا جس میں ہر کمیونٹی سے لوگوں نے شرکت کی۔ سیاسی سماجی مذہبی شخصیات نے بھی اس مجلس سے خطاب کیا کہ جو کاکس نہایت معاملے فہم خاتون تھی اور ان کا ویژن نسلی منافرت کو ختم کرنا تھا ہم سب ان کا یہ مشن آگے لے کر چلیں گے۔ اس مجلس میں خصوصی طور پر جولی وارڈ ممبر پارلیمنٹ، اینجلا رینر ممبر پارلیمنٹ آشٹن، یاسمین ریتھنک سوسائٹی،الیاس نگدی مانچسٹر یونیورسٹی،شارلیٹ ہیوس کمیونٹی اکٹوسٹ،ناہیلا اشرف سٹینڈ اپ ٹو ریسازم،کارل این کارس انڈیپنڈنٹ انٹرکلچرل منسٹر اور اس کیلے کثیر تعداد میں مقامی ایشیائی کمیونٹی نے حصہ لیا۔ اس مجلس کا انعقاد صائمہ اقبال اور ثریا نے کیا تھا۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور بالخصوص مانچسٹر میں نسلی منافرت کیلیے کوئی جگہ نہیں ہے اور ہم سب لوگوں نے یہاں جمع ہو کر نسلی منافرت پھیلانے والوں کو یہ بتا دیا ہے کہ ہم متحد ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker