یو۔کے نیوز

مسئلہ کشمیر کی تا زہ ترین صورتحال پر سیاسی سماجی مذہبی کا روباری و صحافتی برادری کا اہم اجلا س

مسئلہ کشمیر کی تا زہ ترین صورتحال پر سیاسی سماجی مذہبی کا روباری و صحافتی برادری کا اہم اجلا س
 کشمیر ی بچو ں کا قتل عام خواتین کی عصمت دری اور انسانی حقوق کی پا مالی کو روکنے کے لیے عالمی برادری فو ری نوٹس لے ،پیرفیا ض الحسن
 دشمن کچھ بھی کہہ لے کشمیری قوم کے ساتھ کلمہ طیبہ کی بنیا د پر جو رشتہ قائم ہے انکی سیاسی سفارتی اور ہر طرح سے معاونت جا ری رکھیں گے
 تمام کشمیری و پاکستانی مسلم کمیونٹی کو بڑی حکمت عملی و علم و تدبر سے بھا رتی افواج کی مقبوضہ کشمیر میں جا ری جا رحیت کو بے نقا ب کرنا ہو گا
 کشمیری بھا ئیو ں کو مصیبت کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، سید ظفر اللہ شاہ ، کونسلر عنصر علی ، مریم خان، سعید مغل ، راجہ اشتیا ق، واجد
 important think tank session on kashmir issue at sultan bahu trust uk
برمنگھم (ایس ایم عرفان طا ہر سے ) مسئلہ کشمیر کی تا زہ ترین صورتحال کے حوالہ سے سیاسی سماجی مذہبی کا روباری و صحافتی برادری کا ایک اہم اجلا س سجا دہ نشین دربا ر عالیہ حضرت سخی سلطان با ہو ؒ صاحبزادہ سلطان فیاض الحسن قادری سروری کی زیر سرپرستی حضرت سلطان با ہو ٹرسٹ میں انعقاد پذیر ہوا جس کی میزبانی کے فرائض ممتاز عالم دین مولانا سیدمحمد ظفر اللہ شاہ نے سرانجا م دیے اس موقع پراسسٹنٹ لیڈر برمنگھم سٹی کونسل کونسلر عنصر علی خان،کونسلر مریم خان، رہنما پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر محمد سعید مغل ، چیئرمین قا ئد اعظم ٹرسٹ برطانیہ راجہ محمد اشتیا ق ، علامہ اعجا ز احمد شامی ، علامہ محمد فرحان صدیقی ، چو ہدری محمد عظیم چیئرمین کشمیر فورم برطانیہ،علامہ فضل احمد قادری رہنما مرکزی جما عت اہل سنت برطانیہ ، حافظ محمد رمضان رضا ، محمد واجد ، محمد غالب چیئرمین تحریک کشمیر یو رپ ، ڈاکٹر محمد اعجاز ، حاجی منیر حسین اور دیگر بھی موجود تھے ۔ صاحبزادہ پیر سلطان فیا ض الحسن قا دری سروری کا کہنا تھا کہ کشمیری بہنو ں اور بھا یئو ں کی موجودہ حالت زار دیکھ کر ہر دل غم زدہ اور ہر آنکھ اشکبار دکھائی دیتی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ دشمن کچھ بھی کہہ لے کشمیری قوم کے ساتھ کلمہ طیبہ کی بنیا د پر جو رشتہ قائم انکی سیاسی سفارتی اور ہر طرح سے معاونت نہیں چھوڑیں گے ۔ کشمیر ی بچو ں کا قتل عام مائو ں بہنو ں کی عصمت دری اور انسانی حقوق کی پا مالی کو روکنے کے لیے عالمی برادری فو ری نوٹس لے ۔ انہو ں نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ بھا رتی فوج کے خلا ف پو ری دنیا میں بسنے والے اہل دل و اہل ایمان یکجا ہو جائیں ۔ مولانا سید ظفر اللہ شاہ نے کہاکہ تمام کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کو بڑی حکمت عملی و علم و تدبر سے بھا رتی افواج کی مقبوضہ کشمیر میں جا ری جا رحیت کو بے نقا ب کرنا ہو گا ۔ انہو ں نے کہاکہ اپنے کشمیری بھا ئیو ں کو مصیبت کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ انہو ں نے کہاکہ بھا رتی حکومت اور افواج کے مظالم روکنے کے لیے ایک منظم تحریک کا آغاز جلد کیا جا ئے گا ۔ مولانا فضل حق قا دری نے کہا کہ مقامی قومی اور بین لاقوامی سطح پر کشمیری قوم کے ایک پلیٹ فارم پر اتحاد و اتفاق قائم کرنے کی ضرورت ہے ۔ کونسلر عنصر علی خان نے کہاکہ کشمیر کی تحریک آزادی کو تقویت پہنچا نے کے لیے اپنے ممبران برطانوی و یو رپین پا رلیمینٹ کے ہا تھ مضبوط کیے جائیں ۔ انہو ں نے کہا کہ مقامی سطح پر کونسل کی نما ئندگی کرتے ہو ئے 120کونسلر ز کے دستخط کے ساتھ برطانوی وزیراعظم کو اس معاملہ میں سنجیدگی سے عملی اقداما ت اٹھا نے کے لیے خط ارسال کیا جا ئے گا ۔محمد غالب نے کہاکہ انٹرنیشنل میڈیا اور برطانوی وزارت خارجہ کی توجہ حاصل کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھا نے ہو نگے ۔ محمد سعید مغل نے کہاکہ تنقید برا ئے تنقید پالیسی اپنا نے کی بجا ئے ہر شخص کو تحریک آزادی کشمیر کے لیے مثبت اقداما ت اٹھا نے چاہیں۔ چو ہدری محمد عظیم نے کہاکہ مسئلہ کشمیر پر حکومت پاکستان کو مو ئثر کردار ادا کرنا ہو گا ۔ کونسلر مریم خان نے کہاکہ جوا ں سال نسل کو اس مسئلہ کی اہمیت اجا گر کرواتے ہو ئے کلیدی کردار ادا کرنا چا ہیے ۔ آصف مغل نے کہاکہ تمام کشمیریوں کا تحریک آزادکشمیر کے لیے ایک ایجنڈا ہو نا لازم ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ احتجاج کے ساتھ ساتھ ہما رے پا س کوئی مسند دستاویز بھی ہونا ضروری ہے تاکہ یا داشت کے طور پر ذمہ داران اور متعلقہ اتھا رٹیز کو پیش کیے جاسکیں ۔ علامہ فرحان صدیقی نے کہاکہ مضبوط ارادوں اور یقین کامل کے ساتھ اقداما ت اٹھا ئے جائیں تو کامیابی لازم ہے ۔ حافظ محمد رمضان رضا نے کہاکہ کشمیر کے حوالہ سے ہر ذی شعور انسان میں محبت ہر نہج پر موجود ہے لیکن اسے بیدار کرنے کی ضرورت ہے ۔ راجہ محمد اشتیا ق نے کہاکہ مسئلہ کشمیر پر نا اتفاقی اور غیر یقینی صورتحال نے سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے ۔ڈاکٹر محمد اعجا ز نے کہاکہ پاکستان حکومت کو مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے اپنی خارجہ پالیسی مو ئثر بنا نے کی ضرورت ہے تبھی وہ ایک وکیل کی حیثیت سے دنیا کی عدالت میں کشمیر کا کیس لڑ سکتا ہے ۔ علامہ اعجا ز احمد شامی نے کہاکہ نوجوان نسل کو تحریک آزادکشمیر کے حوالہ سے متحرک کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker