یو۔کے نیوز

میلہ میں 70ہزار سے زائد مردو خواتین بچوں کی شرکت Big John’s

Big John's Mela Birmingham United Kingdom
برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) بین الا قوامی شہرت کا حامل بگ جونز میلہ کینن ہل پارک میں انعقا د پذیر ہوا جہا ں ایک محتاط اندا زے کے مطابق تقریبا 70 ہزار سے زائد مرد و خواتین بچوں اور ہر عمر کے افراد نے بھرپور شرکت کی ۔ اس میلہ کا مقصد بر طانیہ کے اندر روز مرہ کی مصروف زندگی سے دور راحت و سکون اور مل بیٹھنے کا ایک خواشگوار موقع فراہم کرنا تھا ۔ میلے کے اندر تمام عمر کے افراد کے لیے دلچسپی کا سامان مہیا کیا گیا بگ جونزکے عمدہ اور ذائقے دار فاسٹ فوڈ کے علا وہ دیسی اور روائیتی کھانو ں کی بہتات دکھائی دی کھا نے پینے کے علاوہ دیگر ضرورت کی اشیاء کے سٹالز بھی موجود تھے جبکہ بہت سی ملٹی نیشنل کمپنیز کے ڈسپلے اور معلوماتی سنٹرز کا اہتمام بھی کیا گیا تھا ۔ اس موقع پر ڈھول کی تھاپ پر ہر پیر و جوان مستی میں جھومتا ہو ا دکھائی دیا مقامی اور گردونواح سے آئے ہو ئے مختلف نا مور فنکا روں نے میلہ کے شرکاء کی توجہ اور داد حاصل کرنے کے لیے بھرپور فن کامظاہرہ کیا دیسی انگلش ڈانس اور بھنگڑا سے عوام الناس کو محظو ظ کیا گیا ۔ اس موقع پر معروف بھا رتی سنگر پو جا اور عمران خان نے اپنے مداحوں کو بھرپور تفریح مہیا کی جبکہ منچلے لڑکے اور لڑکیا ں ان کے گا نو ں پر رقص کرتے جھومتے اور گا تے دکھائی دیے ۔ میلے کے آغاز سے قبل بھا رتی مقبوضہ کشمیر میں شہید ہو نے والے کشمیریوں کو خراج عقیدت اور مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ اظہا ر یکجہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی اس موقع پر تشریف لا ئے ہو ئے فرسٹ برٹش سٹیزن لارڈ میئر آف برمنگھم کو نسلر کا رل رائز ، چیئرمین کونسلر مریم خان اور دیگر معزز مہمانان گرامی نے میلے کی انتظامیہ اوربگ جونزکی پو ری ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہو ئے انکی کمیونٹی کے لیے اس خوبصورت کاوش کے تسلسل کو بھرپور انداز میں سراہا ۔ اس عظیم الشان میلہ میں آئے ہو ئے ہر مرد و خواتین اور بچوں نے پورا دن بھرپور طریقے سے انجوائے کیا عوام الناس کا کہنا تھا کہ ایسی مثبت تفریحی سرگرمیا ں آئندہ بھی بھرپور انداز میں جا ری رہنی چاہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker