ورلڈ نیوز
مفتی کشمیر مولانا حیات خان قادری کی نما ز جنازہ میں ہزاروں کی شرکت
آزادکشمیر(سپیشل رپورٹ) ممتاز عالم دین و مفتی کشمیرمولانا محمد حیات خان قادری جو گذشتہ دنوں ہجیرہ آزادکشمیر میں انتقال کرگئے تھے۔ انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں مولانا امتیاز صدیقی، صاحبزادہ حبیب الرحمن فیض پوری، پیر محمد فضل الرحمن، علامہ شاہ محمد نشتر، پیر شمس العارفین اور دیگر علماء و مشائخ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ دریں اثناء
جماعت اہلسنت بر طانیہ کے قائدین علامہ مفتی گل رحمان قادری ،علامہ خلیل احمد حقانی ،علامہ پیر مصباح المالک لقمانوی ، علامہ الشیخ غلام ربانی افغانی ، علامہ مفتی محمد نصیر اللہ نقشبندی ، پیرمحمد طیب الرحمان قادری ،علامہ حافظ محمد سعید احمدمکی ،علامہ مفتی یار محمد قادری ،علامہ رسول بخش سعیدی ، علامہ قاری محمد حنیف الحسنی ،علامہ پیر ظہیر الدین صدیقی ،علامہ قاری محمد انور قمر ،علامہ مفتی محبوب الرحمان قادری ،علامہ ڈاکٹر انوار المالک لقمانوی ،علامہ حافظ عنایت علی ،علامہ صاحبزاده محمد حمّاد ظہیرصديقي ،علامہ قاری فرحان صدیقی ، علامہ حامد قدوس ھاشمی ، علامہ شاہجہان مدنی،علامہ مفتی خورشید عالم صابری ،علامہ پیر محمد عمران ابدالی ،علامہ مفتی عبد الکریم جماعتی ،علامہ مفتی فیض رسول نقشبندی ،علامہ حافظ خرم شہزاد،علامہ صاحبزادہ محمد شعیب چشتی ،علامہ مفتی فضل قیوم سبحانی قادری ،علامہ قاری فخر الزماں نقشبندی،مولانا مطلوب الرحمان قادری ،علامہ اعجاز احمد شامی ، علامہ حافظ غلام رسول نقشبندی ،علامہ نیاز احمد صدیقی ،علامہ صاحبزادہ حسنین رضا صدیقی ، علامہ پیرزادہ اسد خان لقمانوی ،علامہ صاحبزادہ پیر غلام جیلانی نقشبندی ،علامہ محمد عبد اللہ سلطانی ،علامہ قاری اللہ بخش سعیدی ،علامہ قاری محمد اکرم نقشبندی ،علامہ حافظ محمد زاہدعلی ،علامہ حافظ محمد آزاد نقشبندی ،علامه حافظ محمد شفیق نقشبندی ، علامہ مفتی ڈاکٹر منور عتیق نعیمی ،علامہ سید ریاض حسین شاہ برائ فیلڈ ،علامہ سید عبد الشکور قادری ،علامہ قاری محمد یونس نقشبندی، مولانا حاجی عبدالمجید نقشبندی ،علامہ محمد یوسف قمر ، ،علامہ حافظ محمد جاوید نقشبندی ،حافظ محمد قاسم صدیق چشتی ،حافظ محمد بلال نو شاہی سہروردی ،علامہ منظور احمد ربانی ، ،قاری تنویر اقبال قادری ،علامہ مظہر اقبال نقشبندی ،صاحبزادہ حسن ظہیر صدیقی ،علامہ اعجاز احمد نیروی ،علامہ ریاض احمد صمدانی ،علامہ قاری شبیر سعیدی ،علامہ حافظ تصدق حسین صدیقی ،علامه محمدعلى ،علامہ حافظ زاھدعلی ،علامہ ضیا الاسلام ھزاروی ،علامه قاری زاھد شریف ،علامہ محمد نواز ھزاروی ،علامہ عاطف جبار حیدری ،علامہ محمد جمشید سعیدی ،علامہ پیراحمد زمان جماعتی ،علامہ ثنا الله سیٹھی ،علامہ قاری شاہ محمد نوری اور دیگر علما ومشائخ سمیت تمام زعمائے جما عت اہلسنت برطانیہ نےخطئہ کشمیر کے ھزاروں علمائے کرام اور مشائیخ عظام کے استاذ و مربّی پیر طریقت ،رہبر شریعت ،سرمایہ اہلسنت ، پاسبان مسلک امام احمد رضا ،استاذالعلماء حضرت علامہ مولانا شیخ تفسیر والحدیث مفتی محمد حیات خان قادری رحمة الله علیہ مہتمم دار العلوم حنفیہ رضویہ ہجیرہ آزادکشمیر کے انتقال پر ملال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ھوئے اسے اسلام اور اہلسنت کا ناقابل تلافی نقصان قرار دیا آپ محدث اعظم پاکستان مولانا محمد سردار احمد رحمة الله عليه کے شاگرد رشید ،مرید اور خلیفہ تھے 1962 میں محدث اعظم پاکستان کے حکم پر آزادکشمیر ھجیرہ شہر میں دار العلوم حنفیہ رضویہ ھجیرہ کی بنیاد رکھی تا دم وصال اسی جگہ ھزاروں علما ومشائیخ نے آپکے سامنے زانوئے تلمذ طے کر کے درس نظامی مکمل کیا جو دنیا کے مختلف ممالک میں دین متین کی خدمات سرانجام دے رھے ھیں آپ نے تقربنا پچاس سال ایک جگہ بیٹھ کر تفسیر ،حدیث ،فقھہ اور علوم دینیہ کے فنون کی تدریس فرمائی جو کے آپ کے لیے قیامت تک صدقہ جاریہ رہے گی آج وہ دنیا ئے علم وعرفان کو داغ مفارقت دے گئے ان کا سانحہ ارتحال علم و عرفان کی دنیا میں بہت بڑا خلاء ہے اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا ہے رب کریم استاذالعلماء حضرت علامہ مولانا شیخ الحدیث مفتی محمد حیات خان قادری رحمة اللہ علیہ کے درجات کو بلند فرمائے، انھیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور انکی دینی خدمات کو ان کے لیے صدقہ جاریہ فرمائے ان کے جانشین حضرت علامہ محمد حبیب حیات خان قادری رضوی دامت برکاتہ سمیت ان کی اولاد وامجاد۔ تلامیذہ ،مریدین خلفاء اور متعلقین کو یہ صدمہ عظیمیہ برداشت کرکے صبر کی توفیق عطا فرمائے آمین آپکی پوری زندگی نبی اکرم صل اللہ علیہ والہ وسلم کی سیرت اور سنت کے مطابق گزری۔