ورلڈ نیوز

امریکا نے شمالی کوریا کو دہشت گردی کی معاونت کرنے والی ریاست قرار دیدیا

 

واشنگٹن: امریکا نے شمالی کوریا کو دہشت گردی کی معاونت کرنے والی ریاست قرار دیتے ہوئے مزید پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس میں منعقدہ کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ قدم بہت پہلے اٹھالینا چاہیے تھا، شمالی کوریا دہشت گردی کو فروغ دینے والی ریاست ہے اور اس کا ایٹمی پروگرام عالمی دہشت گردی میں اپنا کردار ادا کررہا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریا نے ایک بار نہیں بلکہ باربار عالمی دہشت گردی کو فروغ دیا اس جرم میں شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کو ضبط کرلینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ شمالی کوریا کے لیے مزید مشکلات پیدا کرنے اور اس قاتل حکومت کو تنہا کرنے کے لیے ڈالے گئے عالمی دباؤ کو بڑھانے میں مدد فراہم کرے گا۔
دوسری جانب جنیوا میں اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے مندوب ہان تئی سونگ کا غیرملکی خبررساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ واشنگٹن چاہے پیانگ یانگ کو دہشت گرد ریاست قرار دے، ہم ہر طرح کی پابندیوں کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیانگ یانگ کاجوہری پروگرام امریکی خطرے کو روکنے کے لیے ہے، شمالی کوریا جوہری طاقت کےمکمل حصول کی منصوبہ بندی کیے ہوئے ہے اور ہم جوہری پروگرام چھوڑنے کا کبھی سوچ بھی نہیں سکتے۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا کا نام دہشت گرد ریاستوں کی فہرست میں پہلے بھی شامل رہ چکا ہے، 2008ء میں اس وقت کے امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے شمالی کوریا کا نام اس فہرست سے خارج کیا تھا اور اب نو برس بعد شمالی کوریا کا نام ایک بار پھر اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے جس کے بعد اب امریکا کا محکمہ خزانہ شمالی کوریا پر مزید اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker