یو۔کے نیوز

جنت الفردوس لٹل اینجلز کے زیر اہتمام ۵ میل چیرٹی واک


برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) جنت الفردوس چیرٹی کے زیر اہتمام پاکستان کے دور افتا دہ علا قو ں میں پینے کے صاف پانی کی سہولت میسر کرنے کے لیے واٹر پمپ کی فراہمی کے لیے ۵ میل واک انعقاد پذیر ہوئی جس میں 2 سال کے بچو ں سے لیکر 70 سال تک بزرگ مرد و خواتین نے بھرپو ر حصہ لیااس واک کا مقصد عوام الناس کو شوگر کے امراض سے بچا ئو کے حوالہ سے شعور و آگہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پسماندہ علاقوں میں پانی کی قلت کو شکست دینا تھا واک میں شامل ہو نے والو ں کی قیا دت چیئرپرسن جنت الفردوس ہیلپنگ لٹل اینجلز شمیم محمود نے کی جبکہ اس موقع پر ممبر برطانوی پا رلیمینٹ خالد محمود ، کونسلر ظفر اقبال ، کونسلر محمد ادریس ، کونسلر حبیب الرحمن ، کونسلر مریم خان، مسٹر دائو د ، اطہر محمود ، رفعت مغل، زینب خان، نصرت اقبال ، سمینہ رحمان ، غزالہ احمد ، حلیمہ ، خجستہ ، عطیہ، ملک فتح ، محمد عمران ، جان جنجوعہ ، شہلا خان اور تین سالہ بچے محمد موسیٰ اور دوسالہ محمد عیسیٰ نے بھی شرکت کی اور اس خدمت خلق کے عظیم کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ اس موقع پر برطانوی ممبر پا رلیمینٹ خالد محمود کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ ہر قوم اور ہر فرد میں ہونا لا زم ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ یہ وہ کام ہے جس سے انسانی حقوق کی پا مالیو ں کو روکا جا سکتا ہے ۔ اس موقع پر چیئرپرسن جنت الفردوس مسز شمیم محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خو شحالی و ترقی اور پسماندہ علا قوں میں بنیا دی سہولیا ت کی فراہمی جنت الفردوس لٹل اینجلز کا بنیا دی پروگرام ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ پا نی بہت بڑی نعمت ہے جس سے محروم طبقات خاصی مشکلا ت میں زندگی بسر کر رہے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ صاف پا نی کی عدم موجود گی کی وجہ سے کئی بیما ریا ں جنم لیتی ہیں جس کی بدو لت کئی قیمتی جا نیں ضا ئع ہو رہی ہیں ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ جنت الفردوس کے تمام منصوبہ جات مخیر حضرات کے تعاو ن اور مدد سے پروان چڑھتے ہیں جن لوگو ں کو خدا نے دولت و عز ت سے نوازا ہے وہ اس کا ر خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker