ورلڈ نیوز
پاکستان میں قیادت کا فقدان قائد کی سوچ اور فکر کی طرف لوٹنا ہو گا ، رضا ہا رون
برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) با نی پاکستان قا ئد اعظم محمد علی جنا ح کی پیدائش کے موقع پر عظیم رہبر و رہنما کی لا زوال خدما ت پر زبردست خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے زیر اہتمام ایک یا د گا ر تقریب مقامی ہال میں انعقاد پذیر ہوئی جس کی میزبانی کے فرائض صدر پاک سرزمین پارٹی برمنگھم مرزا فیصل محمود نے سرانجام دیے جبکہ اس موقع پر سیاسی سماجی مذہبی کا روبا ری و صحافتی برداری نے بھرپور شرکت کرتے ہو ئے عظیم قائد کی سوچ فکر اور نظریا ت کو جواں سال نسل میں منتقل کرنے پر زور دیا ۔ اس موقع پر پاک سرزمین پاڑٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری رضا ہا رون ، صدر پاک سرزمین پارٹی برطانیہ شاہد الطاف ، جنرل سیکرٹری غلام نبی عامر ، فرحان رضا، عامر فیصل، نایاب اختر، چوہدری محمد زاہد، حافظ ادریس، محمد غالب، فہیم کیانی ، بیرسٹر رشید مرزا، چوہدری اسلم وسن، راجہ شوکت خان، راجہ یاسین خان، زبیدہ خانم، صاحبزادہ رفیق چشتی، محمد علی حیدر آبا دی ، نا ئب حسین مغل، چو ہدری منظور حسین، خالد حنیف، مہربان ، غضنفر محمود، چوہدری اللہ دتہ، چوہدری سلطان، ملک آصف، انجم صدیق، مرزا فرحان سجاد، ناہید نیا زی، شازیہ اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر پاک سرزمین پا رٹی کے مرکزی قائدین رضا ہا رون ، شاہد الطاف ، غلام نبی عامر اور دیگر نے خطابا ت کرتے ہو ئے کہاکہ پاکستان کی بقاء سا لمیت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ قیا مت کی صبح ہو نے تک اسلامی جمہو ریہ پاکستان کے امن استحکام اور تعمیر و ترقی کے لیے تما م تر وسائل بروئے کا ر لائیں گے ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال اور ریئس قائم خانی پاکستانی قوم کے لیے امید نو کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ پاک سرزمین پارٹی کی سیاسی قوت میں اضافہ کرتے ہو ئے قائد کے فرمودات کے منافی چلنے و لے حکمرانو ں کو شکست فاش دیں ۔ انہو ں نے کہاکہ ہمیں قائد کی فکر اور عمل کو اپنا تے ہو ئے پاکستان کو دنیا میں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنا ہو گا۔