ورلڈ نیوز

یوم مجددِ دین و ملت اعلیٰ حضرت اما م احمد رضا خاں فاضل بریلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ

پاکستان ( سپیشل رپورٹ)تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ اور تحریک صراط مستقیم پاکستان کی دعوت پربرصغیر کی عظیم عبقری شخصیت مجددِ دین و ملت اعلیٰ حضرت اما م احمد رضا خاں فاضل بریلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے 25 نومبر بروز جمعۃ المبارک کو آزاد کشمیر سمیت پاکستا ن بھر میں یومِ امام احمد رضا رحمۃ اللہ تعالیٰ منایا جائے گا اس موقع پر اہل سنت و جماعت کے ایک لاکھ سے زائد خطباء تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ سے منسلک مساجد میں اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاںبریلوی کے موضوع پر خطبہ جمعہ دیں گے اور اما م احمد رضا خاںقادری قدس سرہ العزیز کی غیرت ایمانی اور عشق رسول ﷺ، دوقومی نظریے کے لیے ان کی جدو جہد، گمراہی کے مقابلہ میں ان کی اصلاحی دعوت ،برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کے لیے کمر بستہ کرنے میں ان کا کردار، فتاویٰ رضویہ کی جامعیت، اور ترجمہ کنز الایمان کے محاسن کے عنوانات کو اجاگر کیا جائے گا تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے قائد ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی اس موضوع پر مرکز صراط مستقیم جامع مسجد رضائے مجتبیٰ میں خطبہ دیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker