یو۔کے نیوز

چیئرپرسن فلاحی تنظیم جنت الفردوس برطانیہ مسز شمیم محمود خالق حقیقی سے جاملیں

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) فلا حی تنظیم ہیلپنگ دی لٹل اینجلز اور جنت الفردوس برطانیہ کی چیئرپرسن مسز شمیم محمود کینسر کی موذی بیماری سے لڑتے لڑتے خالق حقیقی سے جاملیں ۔ انہو ں نے اپنی ساری زندگی انسانیت کی فلا ح اور ویلفیئر کے لیے جستجو میں گزاری تیتم اور بے سہا را بچوں کی کفا لت تعلیم و تربیت اور بنیا دی ضروریات و سہولیا ت مہیا کرنے کے لیے تعلیمی اور خیراتی ادارے قائم کیے جبکہ تصادم ذدہ علا قوں میں غربت افلا س اور بھوک کا شکا ر افراد کے لیے بھی کھانے پینے کی اشیاء اور لباس کی ضروریا ت کو پورا کیا ۔ تادم مرگ مقامی سطح پر بے گھر اور بھوکے افراد کے لیے کھا نے کا بندوست کرتی رہیں ۔ مسز شمیم محمود اپنی ذات میں ایک انجمن کی حیثیت اختیا ر کرچکی تھیں انہو ں نے ایک عورت ہو نے کے ناطے اپنی عزت و ناموس کا خیال رکھتے ہو ئے دوسری خواتین کو انسانیت اور خدمت خلق کا عظیم درس دیا ۔ مسز شمیم محمود نے دیا ر غیر میں ایک با کردار اور با اخلا ق نمایا ں زندگی بسر کرتے ہوئے اقوام عالم کو یہ پیغام دیا کہ مسلم امہ نہ صرف ایک پرامن اور پر وقار قوم ہے بلکہ یہ اپنے ساتھ ساتھ اپنے ہمسائیوں اور پھر پوری دنیا کے انسانوں کے لیے دکھ درد اور احساس رکھتے ہیں ۔ انہو ں نےمسلم امہ پر لگائے جا نے والے دہشتگردی و انتہا پسندی کے بے بنیا د الزاما ت کو رد کرتے ہو ئے ایک سچے اور حقیقی اسلام کے پیروکا ر ہو نے کا بہترین ثبوت دیا ۔ ان کی انسانیت اور مخلوق خدا کے لیے لازوال خدما ت کو ہمیشہ یا د رکھا جا ئے گا اور وہ اپنے ہزارو ں چاہنے والو ں کے دلو ں میں زندہ و جا وید رہیں گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker