یو۔کے نیوز
وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے اعزاز میں برسلز کے مقامی ہوٹل میں پرتکلف عشائیہ
بر سلز ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حید ر خان کے اعزاز میں ایک اہم عشائیہ تقریب کا اہتمام مقامی کمیونٹی کی طرف سے کیاگیا جس کی میزبانی کے فرائض راجہ محمد خالد ، مرزا شبیر جرال ، خان عبد الجبا ر اور سردار صدیق نے سرانجام دیے ۔ اس موقع پر ممبر یو رپین پا رلیمینٹ افضل خان، ممبر یو رپین پا رلیمینٹ امجد بشیر ، چیئرمین کشمیر کونسل یو رپ علی رضا سید،سنیئر وزیر حکومت آزادکشمیر چو ہدری طارق فا روق، چیئرمین وومن ونگ برطانیہ جمو ں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کونسلر یاسمین ڈار ، کونسلر کنیز اختر، فرزانہ افضل ، نویدہ خان، صبیحہ خان، راجہ جا وید اقبال اوورسیز ایم ایل اے ، راجہ زبیر کیانی ، زیب خان، راجہ محمد ادریس، سید مخدوم حسنات شاہ بخاری، چو ہدری جہا نگیر حسین ، چو ہدری محمد پرویز، حاجی وسیم، راجہ مقصود، اعجاز حسین پیارا، محمد فا روق صدیقی ، ملک ریا ض ، شفیق جٹ ، راجہ امتیاز ، راجہ شفیق اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر وزیر اعظم آزادکشمیر نے تارکین وطن کشمیری و پاکستانی کمیونٹی سے با ت چیت کرتے ہو ئے کہاکہ آزادکشمیر کے قیام کا مقصد تحریک آزاد ی کشمیر کو آگے لیکر چلنا تھا ۔ آزادکشمیر حکومت کو بین الا قوامی تناظر میں مسئلہ کشمیر کو اجا گر کرنے میں فعال اور متحرک بنانے میں عملی طور پر استعما ل کریں گے ۔ بھا رت کشمیریوں کو تحریک آزادی کو کچلنے کے لیے شب و روز کوشاں ہے دشمن کی ہر چال اور سازش کو کھلی آنکھوں سمجھنا ہو گا ۔ جوا ں سال نسل سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کرتے ہو ئے منظم طریقہ سے بھا رت کی ہر منفی سوچ اور حرکت کو منظر عام پر لا نے کی کوشش کریں ۔برطانیہ اور یو رپ میں بسنے والے تارکین وطن کشمیری و پاکستانی مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے اپنی ذمہ داری کو مد نظر رکھتے ہو ئے اپنے حلقہ کے ممبر برطانوی و یو رپین پا رلیمینٹ سے رابطہ کریں اور کشمیر میں اپنے بہن بھا ئیو ں کے ساتھ ہو نے والی نا انصافیو ں اور ظلم و تشدد سے مکمل طور پر آگاہی پھیلانا ہو گی ۔ آزادکشمیر حکومت اپنے غیر ضروری اخراجات روک کر حقیقی تعمیر و ترقی اور بہتری کی طرف کوشاں ہے ۔ آزاد کشمیر میں تحریک آزادی کو مزید فعال بنا نے گڈ گورننس کے قیام اور تعلیم و صحت کے میدان میں تعمیر و ترقی کے لیے بھرپور کوششیں کریں گے