یو۔کے نیوز

جنت الفردوس ،ہیلپنگ دی لٹل اینجلز کے زیر اہتمام ایوارڈز شو

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) جنت الفردوس اور ہیلپنگ دی لٹل اینجلز کے رضاکا رو ں کو ایوارڈز سے نوازا گیا ، جنت الفردوس پاکستان میں تعلیمی انقلاب کے لیے شب و روز کوشاں ہے ہر پاکستانی بچے کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے عملی اقداما ت اٹھا ئے جائیں گے ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر جنت الفردوس کی چیئرپرسن مسز شمیم محمود نے یہا ں مقامی ہال میں جنت الفردوس اور ہیلپنگ دی لٹل اینجلز کے زیر اہتمام منعقدہ ایوارڈ شو کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر جنت الفردوس ، ہیلپنگ دی لٹل اینجلز کے ساتھ طویل رضاکا رانہ خدما ت پیش کرنے والے خو ش نصیبو ں کو ایوارڈز اور تو صیفی اسنا د سے بھرپور انداز میں نواز گیا ۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض مسٹر اطہر محمود اور شہلا خان نے سرانجام دیے جبکہ اس موقع پر ممبر برطانوی پا رلیمینٹ خالد محمود ،سلمیٰ یعقوب، سابق لارڈ میئر آف برمنگھم کونسلر شفیق شاہ، کونسلر عنصر علی خان، کونسلر محمد ادریس ، حبیب الرحمن ایم ای بی ، مسز ناہید نیا زی نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر غزالہ احمد ،رفعت مغل، مسز طلعت سلیم، شمع جنجوعہ ، رعنا شمع نذیر، طیبہ لوہار، ثمینہ رحمان، صائمہ خان، خجستہ خلجی ، نرگس ملک، شازیہ اکرم، روبینہ طا ہر ، گل رانا، شعیب ملک، طیب ملک، محمد امجد انور ، رضوانہ مسعود ، عمران مسعود، شاہین اشرف، نصرت رفیق، شاہین لطیف، بصریٰ، نعیم خان، نبیلہ خان، افتخار علی ، لیلیٰ میرن بکس، حسین شفیع، زاہد خان، شمع امہ ، ابو بکر، سلمان الفا رسی، بصیر احمدکو ایوارڈز جبکہ دیگر احباب میں تو صیفی اسناد تقسیم کی گئیں ۔ کو ثر ظفر ، سائرہ ، مسز طلعت سلیم ، سلمی شوکت اور دیگر نے مختلف شعراء کا کلام پیش کیا جس پر ناظرین و حاضرین سے خاصی داد بھی وصول کی ۔ اس خوبصورت تقریب میں بچوں بڑوں اور بزرگوں تمام کی دلچسپی اور ذوق و شوق کو ملحوظ خاطر رکھتے ہو ئے چند گیت اور کوئز پروگرام بھی شامل کیا گیا تھا ۔ اس موقع پر جنت الفردوس ، ہیلپنگ دی لٹل اینجلز کی روح رواں شمیم محمود نے آئندہ بھی وطن عزیز پاکستان میں بچو ں کی تعلیم و تربیت اور روشن مستقبل کے لیے خدما ت پیش کرنے کے عزم کا پختہ اعادہ کیا اور تقریب کے اختتام پر شرکاء تقریب کو پرتکلف عشائیہ بھی پیش کیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker