یو۔کے نیوز

سید مدثر سجا د کی رسم چہلم آبائی گا ئوں میں انجام پذیر ہوئی

گر یٹر ما نچسٹر ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) نوجوان مصنف و صحافی سید کا شف سجا د کے براد ر اصغر سید مد ثر سجا د جو کہ گذشتہ دنو ں گردوں کے عارضہ میں مبتلا ء ہو نے کے بعد وفا ت پا گئے تھے کے ایصال ثواب کے لیے ختم چہلم کی تقریبا ت ان کے آبائی گا ئو ں میں زیر سرپرستی انکے والد گرامی سید سجا د حسین شاہ انجام پذیر ہوئی جس میں مرحوم کے ایصال ثواب کے حوالہ سے خصوصی دعائیہ نشستو ں کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان اور بیرون ممالک سے کثیر تعدا د میں سیاسی سماجی مذہبی کا روبا ری اور روحانی شخصیا ت نے بھرپو ر شرکت کی ۔ اس موقع پرپیر سید زاہد صدیق شاہ،صاحبزادہ سید عتیق الرحمن، پیر سید مزمل حسین شاہ جما عتی ، سید فرخ سجا د ، سید شجا عت سجا د ، سید منیر حسین شاہ، چو ہدری کا شف محمود ، قا ری حبیب شہزاد ، چو ہدری جا وید اختر، چو ہدری قیصر فا روق ، سید فدا، سید خاور، سید طلعت ، پیر سید سردار حسین شاہ اور دیگر بھی موجود تھے ۔ مقررین نے اپنے تعزیتی بیان میں کہاکہ عقید ہ آخرت پر یقین کامل ایک مسلمان مومن کے ایمان کا حصہ ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ بے شک ہر انسان نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے کامیاب وہی ہے جو عارضی زندگی سے دائمی زندگی تک منتقل ہو نے کا سفر کامیابی کے ساتھ اداکرتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اپنے ساتھ نیک نامہ اعمال لے جانے والا انسان مر کے بھی ہمیشہ زندہ و جا وید رہتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں چا ہیے کہ دنیا کو آخرت پر فوقیت نہ دیں بلکہ دنیا وی فکروں اور اندیشوں کو پس پشت ڈال کر آنے والی دائمی اور با قی رہنے والی زندگی کی بھرپور انداز میں تیا ری کی جا ئے ۔ انہو ں نے مرحوم کے بلندی درجات اور اہلخانہ کے لیے صبر جمیل کی خصوصی دعابھی کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker