آرٹیکل

عمران خا ن ایک کرشماتی لیڈر

عمران خا ن ایک کرشماتی لیڈر تحریر : زینب خان
سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف ویسٹ مڈلینڈز برطانیہ

دنیا میں بہت سے ایسے لیڈر گزرے ہیں جن کے بعد ان جیسی لیڈرشپ خال خال ہی کسی کو نصیب ہوئی ہوگی لیکن لیڈرشپ کے ساتھ ساتھ ایسے بہت کم لیڈر ہیں جنہوں نے دنیا کو اپنی باتوں اپنے خیالات سے متاثر کیا ہو اور دنیا کسی روبوٹ کی طرح ان کے پیچھے نہ چل پڑی ہو۔ ایسے لیڈرز کو عموماً کرشماتی لیڈرز کہا جاتا ہے یعنی charismatic leaders ۔ یہ عموماً ایسے لیڈرز ہوتے ہیں جن کے خیالات اور نظریات دوسروں کو اس حد تک متاثر کریں کہ وہ نا صرف ان کے پیچھے چیلیں بلکہ ان جیسا بننے کی کوشش کریں، جن کے پاس بظاہر سیاسی عہدہ نہ ہو لیکن وہ پھر بھی مداحوں کی کثیر تعداد رکھتے ہوں، وہ کہتے ہیں نہ کہ،، بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیداور پیدا،،دنیا میں اب تک جتنے بھی کرشماتی لیڈرز آئے ہیں ان جیسا پھر کوئی دوبارہ نہیں آسکا پھر وہ چاہے قائد اعظم ہوں، مدرٹریسا ہوں، دلائی لامہ ہوں، نیلسن مینڈیلا ہوں یا اسلام کے سب سے بڑے رہبر و پیشوا حضرت محمد ﷺ۔ دوسرے ممالک میں شاید ایسے لیڈرز اب بھی دستیاب ہوں لیکن پاکستان کے حصے میں یہ خوش قسمتی کم ہی آئی ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں قائد اعظم کے بعد شاید ہی ایسا کوئی لیڈر پیدا ہوا ہو جس نے عوام کی ایک بڑی جماعت کو اپنا ہمنوا بنایا ہو۔ اب تک تمام جلسوں میں ان مداحوں نے شرکت کرکے عمران خان کو کرشماتی لیڈر ثابت کیا ہے۔ یہ سچ ہے کہ اس وقت پاکستان تحریک انصاف کونوجوان نسل کی سب سے بڑی نمائندہ جماعت کہا جاتا ہےاور عمران خان اب ملک کی سب سے بڑی آواز بن چکے ہیں جو ملک میں انقلاب لاکر ہی رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker