یو۔کے نیوز

اللہ رسول کی محض حمد و ثناء نہیں احکامات پر عمل ضروری ہے،بیگم قونصل جنرل آف پاکستان برمنگھم

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) ایسوسی ایشن آف لیڈیز آف پاکستانی ورثہ کے زیر اہتمام جشن میلا د النبی ﷺ کی ایک خوبصورت بزم سجائی گئی ۔ جس میں مختلف مکا تب فکر سے تعلق رکھنے والی خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ بیگم قونصل جنرل آف پاکستان برمنگھم شازیہ معروف بطور مہمان خصوصی شامل ہوئیں سٹیج سیکرٹری کے فرائض شہلا خان نے سرانجام دیے جبکہ اس موقع پرمسز نگہت فاروق، مسز طلعت سلیم، مسز فنیلہ اسحاق، خجستہ بی بی، نصرت بٹ ، شہلا گل، شا ہینہ رفیق، مہروز فا طمہ ، غزالہ احمد، عائشہ، عطیہ رانی ، زینب خان، رفعت خان، غزل احمد اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر خطابا ت کرتے ہو ئے خواتین مقررین کا کہنا تھا کہ کا ئنا ت میں رسول اللہ ﷺ کی واحد ذات ہے جن کے زیر سائیہ تمام مسالک اور مذاہب کو یکجا طو ر پر امن و محبت اور رواداری کا پیغام دیا جا سکتا ہے ۔انہو ں نے کہاکہ رسول اللہ ﷺ کے صدقے دنیا سے جہالت کا خاتمہ ہو ا خواتین کو عزت نصیب ہو ئی اور معاشرے کو تہذیب و تمدن کا احساس ملا لہذا اللہ کے حضور شکرانے نعمت کے لیے میلا د کا منانا بے حد ضروری ہے ۔انہو ں نے کہا کہ مرد حضرات دینی تعلیما ت کے حوالہ سے مساجد یا مذہبی محافل میں اپنی پیاس بجا لیتے ہیں لیکن خواتین اس چیز سے محروم ہی رہتی ہیں ایسی محافل گھریلو خواتین کی مذہبی معلومات میں اضا فے اور عقائد کو جا ننے کے لیے بے حد ضروری ہیں ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ خدا اور رسول کی محض حمدو ثناء نہیں بلکہ احکاما ت پر عمل بے حد ضروری ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker