یو۔کے نیوز
مدرسہ قاسم العلوم کی 27 ویں سالانہ تین روزہ سیرت کانفرنس مسجد علی ؓ میں انعقاد پذیر ہوگی
برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) مدرسہ قاسم العلوم کی 27 ویں سالانہ تین روزہ سیرت کانفرنس بتا ریخ 28 ، 29 ، 30 اپریل بر وز جمعہ ہفتہ اتوار بمقام مسجد علی ؓ اہل سنت و الجما عت سالٹلے آسٹن چرچ روڈ میں زیر سرپرستی علامہ ڈاکٹر خالد محمود اور زیر سرپرستی مولانا قاری تصور الحق مدنی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء برطانیہ انعقاد پذیر ہوگی جس میں جید علماء و مشائخ ،مذہبی قائدین اور فرزندان توحید و رسالت کثیر تعداد میں شرکت کریں گے ۔اس موقع پر مولانا سید حفظ الرحمن شاہ ملتان، مفسر قرآن علامہ انیس احمد بلگرامی انڈیا، مولانا شاہ نواز فاروقی گوجرانوالہ ، مولانا لالہ خلیل احمد خانقاہ سراجیہ کندیا ں ، مولانا محمد رفیق جامی فیصل آبا د ، شیخ قاری عبد الرحمن رحیمی ، مولانا عبد الواحد سا ئوتھ افریقہ ، مولانا ابو بکر صدیق جہلم، مولانا فیض نذیر چنیو ٹ ، شیخ تو قیر چو ہدری دبئی ، شیخ عبد السلام ٹرینڈاد، شیخ ظہیر محمود ، سابق وزیر و ایم پی لیم برن ، ڈاکٹر احمد الدبیان، شیخ عبد الماجد کرالے ، حافظ محمد ابو بکر حیدری ، سید عزیز الرحمن شاہ جہانیا ں ، حافظ طا ہر بلال چشتی جھنگ، پروفیسر مطیع الرحمن راولپنڈی اور دیگر خصوصی شرکت کریں گے جبکہ شیخ محمد نجیب ، صاحبزادہ حافظ عدیل تصور ایڈووکیٹ ، نوید عبد الرحمن میزبانی کے فرائض سرانجام دیں گے ۔ اسی حوالہ سے تیا ریو ں کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک اہم میٹنگ مسجد علی میں منعقد ہوئی جس میں مختلف کمیٹیو ں کو اپنی اپنی ذمہ داریا ں سونپ دی گئیں ۔ اس موقع پر مولانا قاری تصور الحق مدنی اور دیگر علماء نے میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہو ئے کہاکہ جوا ں نسل کو راہ راست پر لا نے اور بے راہ روی و گمراہی سے بچانے کے لیے سیرت النبی ﷺ سے متعارف کروانا ہو گا ۔ انہو ں نے کہاکہ ہماری جوا ں سال نسل کا آئیڈیل اور پسندیدہ شخص کوئی گلوکا ر ، اداکا ر کھلاڑی یا کوئی دہشتگرد یا انتہا پسند نہیں ہونا چاہیے بلکہ آپﷺ اور صحابہ ؓ ہی ہما رے لیے مشعل راہ ہیں ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ دیا ر غیر میں ایمان کی سلامتی اور روح کی غذا کے لیے ایسی مذہبی محافل بے حد ضروری ہیں ۔تمام اہل اسلام اس عظیم الشان مذہبی کانفرنس کو بھرپور کامیاب بنا نے میں اپنا موئثر کردار ادا کریں ۔