یو۔کے نیوز

معراج مصطفی رسول اللہ ﷺکی تمام مخلوقات پر فوقیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ، پیر سید حسین الدین شاہ

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) عظیم الشان معراج مصطفی کانفرنس قادریہ ٹرسٹ مسجد و کمیونٹی ایجوکیشن سنٹر میں انعقاد پذیرہوئی جس کی میزبانی کے فرائض چیئر مین قادریہ ٹرسٹ برطانیہ صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قادری نے سرانجام دیے ۔صدارت مفتی اعظم برطانیہ مفتی محمد گل رحمن قادری نے کی جبکہ شیخ الحدیث پیر سید حسین الدین شاہ سرپرست اعلیٰ تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان ، صاحبزادہ پیر سید حبیب الحق شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر حاجی محمد رمضان، علامہ قاری حفیظ الرحمن چشتی، حافظ محمد ناصر نقشبندی، قاری تنویر اقبال قادری، حافظ عبد الرئوف نقشبندی، ڈاکٹر مسعود رضا شامی، امام شاہد تمیز، ڈاکٹر انوا ر المالک لقمانوی، الشیخ مصباح المالک لقمانوی، صاحبزادہ محمد شعیب چشتی، بیرسٹر رشید مرزا، کونسلر محمد عظیم، حاجی منیر حسین، چو ہدری خادم حسین، قاری محمد سلیم نقشبندی، قاری علی محمد، حاجی عبد المنان، علامہ عبد المجید قادری، چوہدری منظور حسین، خلیفہ محمد بشیر، قاری محمد امین چشتی، خلیفہ محمد آفتا ب سرمد، قاری شبیر الحسن سعیدی، علامہ محمد حنیف حسنی، مولانا حافظ محمد عبد اللہ، علامہ سید فاروق شاہ سیالوی ، مولانا عبد الغفور چشتی، علامہ نیا ز احمد صدیقی، حافظ محمد صدیق، مولانا حافظ عتیق الرحمن، قاری خالد محمود، قاری محمد بشارت، ذوالفقا ر علی، محمد اشتیا ق، رانا محمد علی اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر مقررین نے خطابا ت کے دوران معراج مصطفی ﷺ کی اہمیت و حیثیت بیان کرتے ہو ئے کہاکہ معراج النبی ﷺ عظیم معجزہ ہے جس میں اللہ رب العزت نے اپنے حبیب ﷺ کو اپنا دیدار کروایا ۔ اسی رات کے صدقے امت کی بخشش و مغفرت اور دراجات کی بلندی کے لیے رب تعالیٰ نے اپنے محبوب کو نما ز کا تحفہ دیا ۔ انہو ں نے کہاکہ معراج النبی ﷺ کا یہی پیغام ہے کہ مومنین اللہ کے حبیب ﷺ کے ساتھ محبت کا عہد لیتے ہو ئے اپنی زندگیو ں میں اتبا ع رسول کو مقدم جانیں ۔ انہو ں نے کہا عمل کے بغیر محبت کا دعویٰ بے کار ہے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ برطانیہ میں آبا د مسلم کمیونٹی کو چاہیے کہ اپنے بچو ں کا بہتر مستقبل بنا نے اور دنیا و آخرت میں کامیابی کے حصول کے لیے تین چیزیں ضرور دیں رسول اللہ ﷺ کی محبت ، اہل بیت کی محبت اور قرآن پاک کی تعلیم ۔ انہو ں نے مزید کہا جنت تلوا رو ں کے سائے تلے نہیں بلکہ تمہا ری مائو ں کے قدموں تلے ہے ۔ انہو ں نے اس موقع پر دہشتگردی انتہا پسندی اور بدامنی کی بھرپور انداز میں مذمت کی کانفرنس کے اختتام پر امت مسلمہ اور دنیا بھر کے انسانوں کے لیے امن و محبت اور سلامتی کی خصوصی دعا کی گئی اور حاضرین میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker