یو۔کے نیوز
یو کے پی این پی نو ٹنگھم کی تقریب حلف برداری، کارکنان کاجما عت اور قیادت کے ساتھ تجدید عہد
نو ٹنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) یو نا ئیٹیڈ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی (یو کے پی این پی ) نو ٹنگھم تنظیم کی تقریب حلف برداری زیرصدارت صدر یو کے پی این پی برطانیہ عثمان کیانی انعقاد پذیر ہوئی ۔اس موقع پر مقامی سطح پر جما عت کے عہدیداران نو منتخب صدر کشور حسین خان، سنیئر نائب صدر نیاز احمد، نا ئب صدر راجہ عاصم عبا س ، جنرل سیکرٹری قدیر خان عبا سی ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ما جد خا ن ، آرگنا ئزر محمد ذوالفقا ر احمد، سیکرٹری مالیا ت محمد اشرف خان، سیکرٹری اطلا عات تو صیف ایوب سے صدر یو کے پی این پی برطانیہ عثمان کیانی اور جنرل سیکرٹری جمیل لطیف نے با قا عدہ حلف لیا ۔ جبکہ اس موقع پر آصف خان، رازق شفیق ، محمد ریا ض خان، شوکت حسین خان، سردار شاہد خان، قمر خلیل ، شاہد محمود خان، ساجد خان اور دیگر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر یو کے پی این پی برطانیہ کے مرکزی قا ئدین کا کہنا تھا کہ جما عت کی دنیا بھر میں تنظیم بندی جمہو ری تقا ضوں کو فروغ دینا ہے ۔ تا کہ مقررہ مدت کے مطابق تمام تنظیمی عہدیداران کی نئے سرے سے صف بندیاں کی جاسکیں ۔ انہو ں نے کہاکہ جما عت کے مرکزی کنونشن تک تمام تنظیمو ں کو ازسر نو ترتیب دیا جا ئے گا۔ ہر ایک کی کا رکردگی کے مطابق اسے جما عت میں پو زیشن دی جائے گی ۔ انہو ں نے کہا کہ یو کے پی این پی تحریک آزادی کشمیر کو حقیقی سمت میں دور جدید کے تقا ضوں کے مطابق دنیا بھرمیں اجا گر کرنے میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ جما عت کے سربراہ سردار شوکت علی کشمیری اور دیگر عہدیداریو این او ، یو رپین یو نین اور دیگر عالمی اداروں تک کشمیری قوم کی آواز پہنچا نے میں گذشتہ کئی دہا ئیو ں سے برسر پیکا ر ہیں ۔ جن کی کا وشو ں اور کوششوں کی مرہو ن منت مسئلہ کشمیر کو عالمی تنا ظر میں بے حد پذیرائی حاصل ہوئی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ ریا ست جمو ں و کشمیر کی مکمل آزادی و خودمختا ری کے لیے اپنی تگ و دو ہمیشہ جا ری و ساری رکھیں گے ۔ اس موقع پر نو منتخب عہدیداران نے اس عزم کا اظہا ر کیا کہ جما عت کے ساتھ ہمیشہ وفاداری کا حلف نبھا تے ہو ئے قیادت پر بھرپور اعتما د رکھتے ہو ئے اپنے مشن کو آگے بڑھا ئیں گے ۔ انہو ں نے کہاکہ تنظیم نو کا مقصد نہ صرف جما عت کی قیادت پر اعتماد کا اظہا رہے بلکہ جما عت کو مزید فعال اور متحرک بنا نے کے لیے اپنی کوششو ں کو تیز کیا جا ئے گا ۔ انہو ں نے کہاکہ ریا ست جمو ں و کشمیر کی مکمل آزادی اور کشمیری قوم کی امنگو ں اور خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا پر امن حل ہما را سب سے بڑا مقصد اور منزل ہے جس تک رسائی کے لیے ہر ممکنہ خدما ت سرانجام دیں گے ۔ انہو ں نے کہاکہ تنظیم بندیو ں سے جما عت کو نئی امنگ اور امید نو حاصل ہو گی ۔ انہو ں نے کہاکہ تمام ساتھیو ں کو ساتھ لیکر چلیں گے اور مکمل اتحاد و اتفاق کے ساتھ جما عت کی بہتری اور ترقی کے لیے تمام تر وسائل برو ئے کا ر لائیں گے ۔